مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ’ایئر انڈیا‘ نے اسرائیل کے لیے سبھی پروازیں روکنے کا کیا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2024, 1:28 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کو دھمکی بھی دے دی ہے اور اس لیے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ہوابازی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے ہندوستان اور اسرائیلی راجدھانی تل ابیب کے درمیان چلنے والی سبھی پروازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کر بتایا ہے کہ مغربی ایشیا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے تل ابیب کے لیے مجوزہ پروازوں کو فوری اثر سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تل ابیب سے یہاں آنے والی اور یہاں سے تل ابیب جانے والی ہوائی خدمات فی الحال 8 اگست 2024 تک روکی گئی ہے۔ ایئر انڈیا نے حالات پر لگاتار نظر بنائے رکھنے کی بات بھی کہی ہے۔

ایئر انڈیا سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس مدت (8 اگست 2024 تک) کے دوران جن مسافروں نے اپنے ٹکٹ بک کیے ہوئے ہیں، انھیں دوبارہ ٹکٹ بک کرانے پر ایک بار چھوٹ اور کینسلیشن چارج سے راحت دی جائے گی۔ اپنے مسافروں کی سیکورٹی ہماری پہلی ترجیح ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کا گزشتہ بدھ کے روز قتل کر دیا گیا تھا۔ حماس نے اس کے لیے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے۔ ایران نے بھی اس تعلق سے اسرائیل کو خمیازہ بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے کہا کہ اگر کوئی کارروائی ہوئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ یعنی دونوں ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اور جنگ جیسے حالات بنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جموں و کشمیر انتخابات: ریاستی بی جے پی کے نائب صدر نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا

جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کمار کھجوریا پارٹی کی جانب سے انہیں امیدوار نہ بنانے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، کھجوریا بدھ کے روز ادھم پور ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی ...