دبئی سے منگلورو آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ تمام مسافر محفوظ
منگلورو30/جون (ایس او نیوز) دبئی سے آنے والاایئر انڈیا ایکسپریس کا جو طیارہ آج شام 5.40بجے جب منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترا توٹیکسی وے کی طرف دوڑتے وقت تھوڑا سا اپنے راستے سے پھسل گیا۔مگر اس پر فوراً قابو پالیا گیا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
طیارے کی اسکڈنگ کے بعد اسے پوری احتیاط کے ساتھ صحیح پوزیشن میں لایا گیااور طیارے میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت اتارلیا گیا۔ طیارے کی اسکڈنگ کے تعلق سے ابھی کوئی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔ ٹینیکل ٹیم کی تحقیقات کے بعد ہی وجوہات کا پتہ چلے گا۔