ایئر انڈیا کی بولی میں دھاندلی، عدالت سے رجوع کروں گا:سبرامنیم سوامی

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کو فروخت کرنے کے لیے جاری بولی کے عمل میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے -مسٹر سوامی نے یو این آئی سے بات چیت میں ایئرلائن کے لیے مالی بولی جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ(15 ستمبر) سے کچھ دن پہلے بولی کے عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا- حکومت نے شدید مالی بحران کا شکار ایئر انڈیا میں 100 فیصد حصص فروخت کرنے کے لیے گزشتہ برس ایکسپریشن آف انٹریسٹ (ای او آئی) کو مدعو کیاتھا -کہا جاتا ہے کہ ٹاٹا گروپ، اسپایس جیٹ کے پروموٹر اجے سنگھ کے ساتھ دو بولی لگانے والوں میں سے ایک ہے، حالانکہ اس کی نہ تو کبھی باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نہ ہی اس کی شرکت سے انکار کیا گیا- حکومت نے بھی ایئر انڈیا کے اہل بولی دہندگان پر خاموشی اختیار کی ہے اور سخت رازداری کو برقرار رکھا ہے -مسٹر سوامی نے کہا ”یہ بولی پہلے ہی غیر قانونی ہے - کم از کم ضرورت دو بولی دہندگان کی ہے اور اسپائس جیٹ دراصل ایک بولی دہندہ نہیں ہے، لہٰذا یہ ایک دھوکہ ہے - اسپائس جیٹ بڑے مالی مسائل سے دوچار ہے - وہ کوئی دیگر ایئرلائن چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، یہاں تک کہ ایئر انڈیا کے ساتھ انضمام والی ایئر لائن بھی نہیں - اس طرح اس بولی کے عمل کی کوئی بنیاد نہیں ہے -انہوں نے کہا ”ٹاٹا اہل نہیں ہے -وہ پہلے ہی ایئر ایشیا (انڈیا) کیس میں مشکل میں ہیں اور ایک عدالتی کیس بھی چل رہا ہے - میں یہ پہلے ہی سول ایوی ایشن کی وزارت کو تحریری طور پر بتا چکا ہوں“- انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں یقینی طور پرعدالت کارخ کریں گے -مسٹر سوامی نے کہا کہ ایئر انڈیا کو فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کیا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ایئر انڈیا کو چلانے کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے -حکومت نے رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے پہلا دور ختم ہونے کے بعد بھی دوسرے دور میں جگہ بنانے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے -سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام کے محکمے کے سکریٹری نے گذشتہ سال 14 دسمبر کو ٹویٹ کیا تھا:ایئر انڈیا کی اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ کیلئے کئی لیٹر آف انسٹریسٹ موصول ہوئے ہیں - یہ عمل اب دوسرے مرحلے کیا جائے گا-حکومت نے پچھلے 18 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں مکمل طور پر 100 فیصد حصص فروخت کرنے کیلئے لیٹر آف انسٹریٹ مدعو کیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔