ایئر انڈیا نے حجاج کرام کو آبِ زم زم کین لانے کی اجازت دے دی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 10:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایئر انڈیا کی اے آئی 966 (جدہ-حیدرآباد- ممبئی) اور اے آئی 964 (جدہ-کوچین) پروازوں میں حجاج کرام کو مقدس آبِ زم زم کین لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حجاج کرام مجاز اشیاء کے ساتھ آبِ زم زم کا کین بھی لا سکتے ہیں۔ اس کے لئے 5 کلو خصوصی الاؤنس ملے گا، اسے دستی سامان الاؤنس میں نہیں بدلا جائے گا۔ ایئر لائن نے منگل کو ٹوئٹر پراس کی اطلاع د ی۔آبِ زم زم کے کین لانے پر پہلے روک کی وجہ سے مسافروں کو ہوئی تکلیف کے لئے ایئر انڈیا نے معافی بھی مانگی ہے۔آب ِ زم زم حضرت اسماعیل علیہ السلام کی زندہ کرامت میں سے ہے، حضرت اسماعیل علیہ السلام نے ایڑیاں رگڑیں تو بے آب وگیاہ زمین میں سے پانی کے چشمہ پھوٹ پڑے تھے۔واضح ہو کہ:’حجاج کرام تبرکاً آب زم زم لاتے ہیں‘۔نیوز ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا کے جدہ آفس کی جانب سے 4 جولائی کو تمام ٹریول ایجنٹس کے لئے ہدایات تھے کہ اے آئی 966 اوراے آئی 964 پروازوں میں 15 ستمبر تک زم زم کین لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایئر لائن نے نام نہاد سیکورٹی کے مدنظران طیاروں میں آبِ زم زم کین لانے پر پابندی لگا دی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...