عراق کی ائیر فورس نے صوبہ دیالہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 ٹھکانوں کو فضائی حملہ کر کے تباہ کر دیا
بغداد،13اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کی ائیر فورس نے صوبہ دیالہ میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 3 ٹھکانوں کو فضائی حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے دیالہ کے علاقے بخائرات ہمرین میں ایف۔16 طیاروں نے داعش کے 3 اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔بیان کے مطابق تباہ کئے جانے والے اہداف دہشت گرد تنظیم کے اسلحہ اور ایمونیشن ڈپو تھے علاوہ ازیں حملے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف فوجی خفیہ ایجنسی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بغداد کے جنوبی علاقے محمودیہ میں امام حسین اربعین تقریبات میں شامل زائرین کی سلامتی کے لئے جاری سکیورٹی کنٹرول کے دوران ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔