کرناٹک کے پرائیویٹ اسکولوں اورکالجوں کے اساتذہ کو ماہانہ 5ہزارروپئے اور 25کلو چاول کا مطالبہ : آئیٹا کی جانب سے وزیر تعلیم کے نام میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th May 2021, 5:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4؍ مئی (ایس اؤ نیوز)تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے جس طرح پرائیویٹ اسکول اساتذہ کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے اسی طرح کا پیاکیج ریاست کرناٹک  میں بھی پرائیویٹ ٹیچروں کو دئیے جانے کامطالبہ لےکر آل انڈیا آئیڈئیل ٹیچرس اسوسی ایشن کرناٹک کےصدر محمد رضا مانوی نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی وزیر تعلیم کو میمورنڈم سونپا۔

اس سلسلےمیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے پرائیویٹ ہائی اسکول اور کالج کے اساتذہ کی زندگی کسمپرسی میں گزر رہی ہے۔ صرف 30-40فی صد تنخواہوں پر گذارا ہورہاہے۔ ا ب کورونا کی دوسری لہر کے چلتے پھر ایک بار اسکول اور کالج بند ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں اساتذہ کی زندگی مزید پریشان کن ہوگی  تو حکومت کی ذمہ داری بنتی ہےکہ وہ پرائیوئٹ اسکولوں کے اساتذہ کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ اور تلنگانہ حکومت کی طرح ماہانہ 5ہزارروپئے مشاہیرہ اور 25 کلو  چاول دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر آئیٹا کے مقامی صدر محمد عمران ملا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔