امریکی صدر ٹرمپ کے آگے جھوٹی شان اور ”اچھے دن“ دکھانے کے لئے گجرات میں 45غریب خاندانوں کو کیا گیا بے گھر

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 11:15 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد،19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) جھونپڑی میں رہنے والے تقریباً 200 لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں آئندہ ’نمستے ٹرمپ‘ ایوینٹ کی وجہ سے جگہ خالی کرنے کو کہاگیا ہے۔ یہ غریب لوگ دو دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔دنیا بھر میں گجرات ماڈل کو لے کر ہوّا کھڑا کرنے والے پی ایم مودی اب گجرات میں غریبی چھپانے کے کام میں مصروف ہیں۔ آئندہ ہفتہ احمد آباد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہنچنے والے ہیں۔ ایسے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ سے پہلے احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے نو تعمیر موٹیرا اسٹیڈیم کے پاس ایک جھگی میں رہنے والے 45 خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جھگی-جھونپڑی میں رہنے والے تقریباً 200 لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انھیں آئندہ ’نمستے ٹرمپ‘ ایوینٹ کی وجہ سے ہٹنے کے لئے کہا گیا ہے۔ یہ غریب لوگ دو دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 24 فروری کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ گجرات پہنچیں گے جہاں پی ایم مودی ان کی میزبانی کریں گے۔ اس سے پہلے میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ان کے دورہ سے قبل جھگی-جھونپڑی کو چھپانے کے لیے ایک دیوار بنائی گئی ہے تاکہ اس غریبی کو ٹرمپ نہ دیکھ سکیں۔اس پورے معاملے پر افسران نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹس کو ٹرمپ کے دورہ سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔ اے ایم سی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ”تجاوزات والی زمین اے ایم سی کے تحت آتی ہے اور یہ ایک شہری منصوبہ کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑی والوں کو سات دنوں کے اندر اسے خالی کرنا ہوگا۔“ اے ایم سی کے عثمان پور دفتر میں معاون ٹی ڈی او (موٹیرا وارڈ) نے کہا کہ ”موٹیرا اسٹیڈیم میں امریکی صدر کے پروگرام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔