الریاض معاہدے پر دستخط سے قبل سعودی عرب کی تازہ فورسز کی عدن آمد

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 5:12 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 31اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  یمن کے عبوری دارالحکومت میں آئینی ریاستی اداروں کی حکومت کو واپسی، انہیں محفوظ بنانے اور ریاض مصالحتی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے ، سیکیورٹی اور فوجی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے سعودی عرب کی تازہ دم فوم عدن پہنچ گئی ہے۔ سعودی فورسز کی آمد کا مقصد عدن کو حوثیوں کے حملوں سے محفوظ رکھتے ہوئے یمنی حکومت کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کے خلاف جاری آپریشن میں مدد کرنا ہے۔

’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق یمن کی آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے پر دستخط آج جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوں گے۔ اس موقع پر یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی اور عبوری کونسل کے سربراہ عید روس الزبیدی موجود ہوں گے جب کہ دستخط کرنے کی تقریب میں یمن کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس، صدر ھادی کے مشیران اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود ہوں گے۔

یمن کی آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان یہ مصالحتی معاہدہ سعودی عرب کی مساعی کے نتیجے میں عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد یمن میں جاری حوثی باغیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور یمن میں ایرانی مداخلت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے یمنی قوتوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے۔

سعودی عرب کی فوج کی عدن میں تعیناتی کے نتیجے میں یمنی آئینی حکومت کو عدن میں امن وامان کی بحالی، قریبی پانیوں میں جہاز رانی کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسند گرپوں سے نمٹنے اور ایران کی طرف برپا کردہ شورش کو فرو کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...