میسور وکے مئیرنے دسہرہ تقریبات کے کیلئے پاکی صفائی کے کام کا آغاز کیا

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2022, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،25؍ستمبر (ایس او نیوز؍نامہ نگار)26ستمبر تا 5اکتوبر کو میسور میں منعقد کی جانے والی دسہرہ تقریبات کے موقع پر میسور کو پاک و صاف رکھنے میسور سٹی کارپوریشن پوری طرح تیار ہے۔

بروز جمعہ میسورو کے مئیر شیو کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر اس کارروائی کا افتتاح کیا۔ میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے میسور میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں سے پڑنے والے اینٹ، بالو اورسیمنٹ کو ٹرکوں کے ذریعہ پاک و صاف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

میسور ومیں بارشوں کی وجہ سے پانی سے بھر جانے والے نالوں کی پاکی و صفائی کی جائیگی۔راستوں کی دونوں جانب واقع درختوں کو کاٹے جانے کی کارروائی بھی کی جائیگی۔

میسور وکے کل 65 وارڈوں کیلئے 65ٹرکوں کو استعمال کیا جائیگا۔ یہ کارروائی بروز اتوار دسہرہ تقریبات کے افتتاح کے ایک دن پہلے تک کیا جائے گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 26ستمبر کو میسور کے قریب واقع چامنڈی پہاڑ پردسہرہ تقریبات کا افتتاح کریں گی۔

میسور کی ڈپٹی میئر ڈاکٹر جی روپا، رکن اسمبلی ایل ناگیندرا اور دیگرکارپوریٹرس اور میسور سٹی کارپوریشن کے انجینئرس اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...