یدی یورپا کو پورا اعتماد، صرف ایک دن کی مہمان ہے کمارسوامی حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2019, 10:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کرناٹک بی جے پی چیف اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے پوری امید ظاہر کی ہے کہ ریاست کی کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں اور پیر کو ان کی حکومت کا آخری دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے سینئر لیڈر سدارمیا، وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی اور اسپیکر نے کہا ہے کہ وہ پیر کو اکثریت ثابت کریں گے، ایسے میں مجھے پورا بھروسہ ہے کہ چیزیں ایک نتیجے پر پہنچیں گی،مجھے یقین ہے کہ پیر کا دن کمارسوامی حکومت کا آخری دن ہوگا۔ یدی یورپا ریاست میں پیدا ہوئے سیاسی بحران کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔حالیہ دنوں میں ایک کے بعد ایک ممبران اسمبلی اور وزراء کے استعفیٰ سے بحران میں آئی کمارسوامی حکومت کو بچانے میں ریاست کے کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈر پوری طاقت جھونک رہے ہیں، اگرچہ دو آزاد اراکین اسمبلی نے جہاں استعفیٰ کی تجویز واپس لے لی ہے، وہیں کانگریس کے ممبر اسمبلی شریمت پاٹل کے اچانک غائب ہونے اور بعد میں ممبئی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر نے حکومت پر بحران کھڑا کر دیا ہے۔اب پیر کو کرناٹک اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہونا ہے جو کمارسوامی حکومت کا مستقبل طے کرے گا۔یدی یورپا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت بے وجہ اکثریت ٹیسٹ کی تاریخ کو آگے بڑھاتی جا رہی ہے، جبکہ وہ جانتی ہے کہ اس کی طرف سے اپنے ممبران اسمبلی کو جاری کئے گئے وہپ کا کوئی مطلب نہیں ہے۔یدی یورپا نے پیر کو جاری سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں صاف کہا ہے کہ ممبئی میں ٹھہرے ہوئے 15 ممبران اسمبلی کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے پابند نہ کیا جائے،یہ ان پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ ایوان کی کارروائی میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں وہپ کی کوئی قیمت نہیں رہ جاتی ہے اور یہ حکمراں پارٹی کو بھی اچھے سے معلوم ہے۔یدی یورپا نے کہا کہ گورنر نے وزیر اعلی کمارسوامی کو واضح ہدایات دی ہیں کہ حکومت اقلیت میں ہونے کے سبب وہ کوئی اہم فیصلہ نہ اٹھائیں،اگرچہ وزیر اعلی نے ان کی رائے کو بھی ان سنا کر دیا ہے اور مسلسل اہم فیصلے لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...