زرعی قوانین واپس ضرور ہوئے ہیں، لیکن سی اے اے واپس نہیں ہوگا: مرکزی وزیر

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2021, 12:52 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 21؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی حکومت کے ذریعہ متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے کے اعلان کے بعد اب سی اے اے کی واپسی کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کی مخالفت میں مہینوں تک تحریک چلا چکے لوگوں کو امید بندھی ہے کہ اس تعلق سے بھی مودی حکومت پر دباؤ بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن مرکزی وزیر کوشل کشور کے بیان سے یہ اتنا آسان نہیں لگ رہا۔

ہفتہ کے روز مرکزی وزیر کوشل کشور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بات سنتے ہوئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سی اے اے اور این آر سی پر بھی حکومت اپنا قدم پیچھے کھینچ لے گی۔ کوشل کشور نے کہا کہ زرعی قوانین واپس لینے کے بعد اپوزیشن کے پاس اب کوئی ایشو نہیں بچا ہے، اس لیے اپوزیشن لیڈران نے سی اے اے-این آر سی واپسی کی آواز اٹھانی شروع کر دی ہے۔ جو لوگ سی اے اے-این آر سی واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ غلط فہمی کے شکار ہیں۔

مرکزی کابینہ میں رہائش اور شہری امور کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال رہے کوشل کشور اتر پردیش کی موہن لال گنج سیٹ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ یہ عوام کا مطالبہ نہیں ہے۔ جو لوگ اس کی واپسی کی آواز اٹھا رہے ہیں وہ اپوزیشن پارٹی کے لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ کئی مسلم تنظیموں کے لیڈران نے سی اے اے کی واپسی کا مطالبہ ایک بار پھر سے کرنا شروع کر دیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیے جانے کے پی ایم مودی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اب حکومت کو سی اے اے کی منسوخی کا بھی اعلان کر دینا چاہیے۔ امروہہ سے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے بھی وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ سی اے اے کو منسوخ کیے جانے پر فوری غور کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حجاب کیس: ججوں کو دھمکیاں دینے والے شخص کی درخواست ضمانت مسترد

بنگلورو کی ایک سیشن عدالت نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جو حال ہی میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی جان کو مبینہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالتی حراست میں ہے۔ سٹی ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

بھٹکل تعلقہ میں بارش سے پیش آنے والے حادثات کے موقع پر فوری کارروائی کے لئے نوڈل افسران نامزد

سال 2022کےمانسون  بارش کے دوران بھٹکل تعلقہ میں پیش آنے والے سماوی حادثات کے موقع پر فوری توجہ دیتے ہوئے امداد پہنچانے اور تعلقہ کی مکمل نگرانی کی سخت ضرورت  رہتی ہے۔تعلقہ میں موسلادھار یا تیز بارش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی مشکلات و پریشانی ، جانی ، مالی ،جانوراور فصل کے ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

کانگریس ’شیور‘ کے بعد مرکزی حکومت کو دباؤ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو گھٹانے کا فیصلہ کرنا پڑا: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور اور ادے پور میں اس کے نوسنکلپ شیور کےعوامی بیداری مہم کے دباؤ میں مرکزی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

مدھیہ پردیش: مسلم ہونے کے شبہ میں جین بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔