مڈکیری میں پھر موسلادھار بارش: مورناڈو-ناپکلو روڈ منقطع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th September 2019, 5:54 PM | ساحلی خبریں |

مڈکیری:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) ضلع کورگ میں مسلسل بارش جاری ہے، بھاگ منڈل ، تلکاویری ، ناپوکلو، بیتری ، مورناڈو علاقوں میں موسلادھار بارش برس رہی ہے۔ جمعہ کی دوپہر تک بغیر رکے لگاتار بارش برستی رہنے سے پھر ایک سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

بھاگ منڈل کے تروینی سنگم میں پانی سطح میں اضافہ ہواہے، مورناڈو ۔ناپوکلو روڈ کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے، کاویری ندی اپنی روانی پر ہے سیلاب کا خدشہ جتایاجارہاہے۔ کرڈی گوڈو ، گوہیا، نلیاہودیکیری ، کمبار گونڈی کی ندی کنارے مکین اگست کے پہلے ہفتہ میں برسی بارش سے مشکلات میں گھرے ہوئے تھے اب دوبارہ خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

شمالی کورگ کے سوموارپیٹ، ملّلی ، شانتلی کے اطراف موسلادھار بارش برسنے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ مڈکیری، شنیوار سنتے ، کوڈلی پیٹ ، سونٹی کوپا ، گونی کوپلو، وراج پیٹ کے اطراف معمولی بارش ہورہی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں بھاگ منڈل میں 11.5سنٹی میٹر، شانتلی میں 10.5سنٹی میٹر،ناپکلو میں 6.6سنٹی میٹر، سوموارپیٹ میں 5.6سنٹی میٹر، ہودیکیری میں 5 اور مڈکیری میں 3سنٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...