بیلتنگڈی : عوامی ناراضگی کے بعد سیل ڈاون میں کی گئی تبدیلی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2021, 4:34 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی 12 مئی (ایس او نیوز) شہر کے سدیموگیرو علاقے میں 6 گھروں سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی کورونا جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعد پٹن پنچایت اور محکمہ صحت کے افسران و عملہ نے 80 گھروں پر مشتمل اس پورے علاقے کو سیل ڈاون کردیا تھا جس کی وجہ سے  مقامی افراد  کے  لئے  بڑی دشواریاں پیدا ہوئیں۔  سیاسی لیڈروں  کی مداخلت اور عوامی ناراضگی کے بعد سیل ڈاون کے احاطے کو کم کردیا گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ اس پورے علاقے میں زیادہ تر قلی مزدوری کرنے والے لوگ رہتے ہیں۔ لیکن علاقہ پوری طرح سیل ڈاون کردینے کے بعد ان کی روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا   کیونکہ کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی،      جب یہ بات سابق ایم ایل اے کے وسنت بنگیرا اور سی پی ایم لیڈران کو معلوم ہوئی تو انہوں نے اس پر سخت اعتراض جتایا اور تعلقہ انتظامیہ اور پٹن پنچایت کے افسران کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ صرف 6 گھروں میں کووڈ مریض نکلے ہیں اور وہ بھی اس وقت اسپتال میں داخل ہیں تو پھر پورے علاقے کو سیل ڈاون کرنے  کا مطلب کیا ہے۔

عوامی اعتراض کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار مہیش نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور سیل ڈاون کے لئے جو حد بندیاں کی گئی تھیں انہیں ہٹا کر عوام کے لئے آنے جانے کا راستہ کھول دیا۔ جن گھروں میں پوزیٹیو کیس نکلے ہیں انہی کو گھر کے اندر تک محدود رہنے اور کسی قیمت پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت  دی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔