آسارام کے بعد بیٹا نارائن سائی بھی عصمت دری کا مجرم قرار، آشرم کی لڑکی نے درج کرایا تھا کیس

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th April 2019, 8:04 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) آسارام کے بیٹے نارائن سائی پر بھی عصمت دری کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔سورت سیشن کورٹ نے نارائن سائی کو عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔سزا کا فیصلہ 30 اپریل کو ہوگا۔نابالغہ سے عصمت دری کے الزام میں باپ آسا رام پہلے سزا کاٹ رہے ہیں۔نارائن سائی پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون پر الگ الگ اوقات میں عصمت دری کی تھی۔  آسارام بھی عصمت دری کے دو الگ الگ معاملات میں ملزم ہیں اور جیل میں ہیں۔ایک طرف جہاں آسارام عصمت دری معاملے میں جیل میں بند ہیں وہیں اس کے بیٹے نارائن سائی نے بھی کالے کرتوتوں میں اپنے والد کا بخوبی ساتھ دیاہے۔ یہی نہیں نارائن سائی پر اس کی بیوی جانکی پہلے ہی غیر قانونی تعلقات کا الزام لگا چکی ہیں۔نارائن سائی پر آشرم کی ایک لڑکی کی عصمت دری کا الزام ہے۔آسا رام کے بیٹے اور ان کی گندی حرکتوں میں برابر کے حصہ دار نارائن سائی کے خلاف آشرم کی ایک لڑکی نے 6 اکتوبر 2013 کو عصمت دری کا معاملہ درج کرایا تھا۔اتنا ہی نہیں نارائن سائی نے اس معاملے کو دبانے کے لئے تھانہ انچارج کو 13 کروڑ روپے کی رشوت بھی دی تھی۔رشوت خور پولیس افسر سے 5 کروڑ روپے نقد اور پراپرٹی کے کاغذات برآمد کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا تھا۔نارائن سائی کی حرکتوں کا انکشاف ہونے پر اس کی بیوی جانکی کی طرف سے شوہر اور سسر کے خلاف تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔سائی کی بیوی جانکی نے پولیس تھانے میں درج اپنی شکایت میں کہا تھا کہ نارائن ہرپلانی (نارائن سائی کا اصلی نام) سے اس کی شادی 22 مئی 1997 کو ہوئی تھی۔لیکن شادی کے اس بندھن میں بندھنے کے بعد بھی اس کے شوہر نے اس کی نگاہوں کے سامنے کئی عورتوں سے ناجائز تعلقات قائم کئے۔اس سے اس کو ذہنی تشدد جھیلنا پڑا۔جانکی نے یہ الزام بھی لگایا تھاکہ میرے شوہر نے ہمیشہ مذہب کے نام پر ڈھونگ کیا  ہے۔میرے شوہر کا سب سے بڑا جرم یہ کیا ہے کہ اس نے اپنے آشرم کی ایک سادھکا سے ناجائز تعلقات بنائے۔جب یہ سادھکا حاملہ ہو گئی تو اس نے مجھ سے کہا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔جانکی نے الزام لگایا کہ جب اس نے نارائن سے کہا کہ وہ اسے طلاق دے کر دوسری شادی کر سکتا ہے تو اس کے شوہر نے اسے بتائے بغیر ہی اس سادھکا سے راجستھان میں دوسری شادی کر لی اور اس عورت سے اس ایک ناجائز اولاد بھی ہے۔جانکی نے یہ بھی کہا تھاکہ جب میں دوسری عورتوں سے اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات پر اعتراض جتاتی تھی، تو وہ مجھے دھمکاتے ہوئے خاموش رہنے کو کہتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...