بھٹکل کی’ اندرا کینٹن ‘غریبوں اور مزدوروں کو کھلانے سے محروم : ڈیڑھ برس سے تعمیر شدہ عمارت افتتاح کی منتظر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2021, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍جنوری (ایس اؤ نیوز)شہر میں غریبوں کو سستا کھانا کھلانےکے لئے تعمیر کی گئی ’اندرا کینٹین کی ‘قریب ڈیڑھ برس کے بعد بھی افتتاح کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔ جس کےنتیجےمیں حکومت  کے متعلقہ منصوبہ سے غریب محروم ہیں۔

شہر کے منی ودھان سبھا سے متصل ہی اندرا کینٹین  تعمیر کی گئی ہے، ٹھیکدار کمپنی بنگلورو کی کے ایم اسٹرا نے تیار شدہ کمروں کو لاکر متعلقہ زمین پر جوڑ کر کینٹین کھڑی کی تھی۔ مقامی میونسپالٹی نے اس کے لئے ضروری بنیادی سہولیات فراہم کی تھی۔ یہ سب ہوکر ڈیڑھ سال کا عرصہ ہورہاہے۔ پسماندہ و غریب طبقات کو بہت ہی کم قیمت پر کھانا ، ناشتہ فراہم کرنا مقصود تھا جوا بھی تک پورا نہیں ہواہے۔

غریب ،یومیہ مزدور ،اسکول و کالج کے طلبا ،  دیہی لوگ سرکاری کاموں یا کسی اور کام کے لئے شہر کا رخ کرنےپر ہوٹلوں میں زیادہ  قیمت پر کھانا ملتاہے انہی سب مشکلات کو دیکھتے ہوئے غریب لوگوں کا پیٹ بھر نے کے لئے سدرامیا کی حکومت نے بڑی امیدوں کے ساتھ اندر ا کینٹین  کا منصوبہ نافذ کیا تھا جس سے غریبوں میں امید کی کرن بھی جاگی تھی۔ مگران کی امیدوں پر پانی پھرتا نظر آرہاہے، ڈیڑھ برس کے بعد بھی امید بر نہ آنے سے عوام میں بیزارگی پائی جارہی  ہے۔

جب عوامی فائدے کی کوئی بھی پالیسی ہو ، کسی بھی حکومت کے ذریعے نافذ کی گئی ہو، اگر اس سے لوگوں کا بھلا ہوتاہے تو اس کو جلد ازجلد جاری کرنا چاہئے۔ ایسالگتاہے کہ عوامی نمائندوں کی بے حسی ، نظراندازی سے دیری ہونے سے عوام نے عدم اطمینان کا اظہارکیاہے۔

بیرونی ریاست اور شہروں  کے ہزاروں مزدور یہاں اپنا پیٹ بھرنے کےلئے قیام پذیر ہیں، کووڈ لاک ڈاؤن کے بعد ایک وقت کا کھانا بھی ان کے لئے دشوار ہوگیاہے۔ بے سہارا یومیہ مزدوروں کو رعایت پر کھانا فراہم کرنے والی اندراکینٹین کو جتنی جلد ہوسکے شروع کرنے کا عوام نے مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...