مرکزی حکومت کے خط پر واٹس ایپ کی وضاحت -نئی پالیسی کامقصدمحض شفافیت

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2021, 11:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) سوشیل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے کہاہے کہ اس کی مجوزہ رازداری کی پالیسی ڈیٹا شیئرنگ بڑھانا نہیں ہے بلکہ کاروبار کو وسعت دینے میں ایک آپشن فراہم کرتی ہے- واٹس ایپ کی طرف سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیاہے جب مرکزی حکومت کی جانب سے اس سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے عالمی سی ای او ول کیتھ کارٹ کو ایک خط جاری کیاگیاہے-

حکومت کی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MEITY) نے واٹس ایپ کے سی ای او کو ایک خط میں ہندوستانی صارفین کیلئے سروس کی نئی شرائط اور رازداری کی پالیسی واپس لینے کو کہا ہے- واٹس ایپ کے عالمی سی ای او ول کیتھرٹ کو لکھے گئے خط میں وزارت نے صارفین کی معلومات کی حفاظت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک کاڈیٹابزنس اکاؤنٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے دیگر فیس بک کمپنیوں کو صارفین کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہوسکیں گی- اس سے ان کی حفاظت کو خطرہ ہوسکتا ہے- رازداری کی نئی پالیسی فروری سے نافذ ہونے والی تھی لیکن تنازعہ کی وجہ سے اسے مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے-

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس اپ ڈیٹ سے فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ نہیں ہوتا ہے - ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد شفافیت لاناہے اورکاروبار سے رابطہ قائم کرنے کیلئے نئے متبادل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کی خدمت کرسکیں اور آگے بڑھیں -واٹس ایپ ذاتی پیغامات کومحفوظ رکھے گا- ہم غلط معلومات کو دور کرنے پر کام کر رہے ہیں اور کسی بھی سوال کے جواب کیلئے دستیاب ہوں گے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...