ہندوستان کے بعد امریکہ بھی چین کو ’زبردست جھٹکا‘ دینے کے لیے تیار!

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 9:49 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان نے چین سے تلخ ہو رہے رشتوں کے درمیان درجنوں چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا، اور اب امریکہ بھی ایسا ہی قدم اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ "امریکہ ٹک ٹاک سمیت چین کے سبھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگانے پر غوروخوض کر رہا ہے۔" اگر امریکہ یہ قدم اٹھاتا ہے تو چین کے لیے زبردست جھٹکا ہوگا کیونکہ ہندوستان کے ذریعہ عائد پابندی کے بعد وہ پہلے ہی کافی مشکل میں ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مائک پومپیو نے پیر کے روز 'فاکس نیوز' کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ہم اس سمت میں (سوشل میڈیا ایپس پر پابندی) یقینی طور پر غورو خوض کر رہے ہیں۔‘‘ چونکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کے خلاف اپنی ناراضگی کئی بار ظاہر کر چکے ہیں اس لیے امکان ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر امریکہ جلد ہی پابندی لگانے کا اعلان کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...