کرناٹک میں حجاب کے بعد اب پگڑیوں کی باری؛ بنگلور کی ایک کالج میں سکھ طالبہ کو پگڑی اُتارنے کا دیا گیا حکم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th February 2022, 7:02 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو 24 فروری (ایس او نیوز) کالج میں  مسلم طالبات کو  داخل ہونے سے روکنے کے بعد ایک طرف نہ صرف کرناٹک کے مسلمان ، بلکہ ملک بھر کے مسلمان تشویش میں مبتلا ہیں   اور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتطار کررہے ہیں، اب مسلمانوں کے بعد سکھ کمیونٹی کے افراد بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ آج جمعرات کو بنگلور کی ایک کالج میں ایک  طالبہ کو  پگڑی اُتارنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اُسے پگڑی پہن کر  کالج میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق  بنگلور کی معروف مونٹ کارمل پی یو کالج میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں  10 فروری کے ہائی کورٹ کے عبوری حکم  کا حوالہ دیتے ہوئے   سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کو کہا گیا کہ وہ اپنے سرکی پگڑی کو اُتار دے۔

اگرچہ حجاب کو لے کر  ریاست بھر کے کالجوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، مگر بنگلور میں  حجاب کو لے کر  معاملے گرم نہیں تھے  مگر اب پگڑی کو لے کر معاملہ سامنے آنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ حکام اب اپنی سرحدوں کو عبور کررہے ہیں اور تازہ واقعے کے بعد یہ حساس مسئلہ دوسری کالجوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

  ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے بدھ کے روز واضح کیا  تھا  کہ جب تک  عدالت میں  حجاب معاملہ کو لے کر فیصلہ نہیں سنایا جاتا اُس وقت تک  اُن  کالجس میں جہاں  پہلے سے یونیفارم کا قانون لاگو ہے، صرف یونیفارم میں ہی طلبہ کو آنا ہوگا ، کسی زائد کپڑے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔  اس وضاحت کے بعد پتہ چلا ہے کہ  پنجاب یونیورسٹی اور گریجویشن کالجوں کے کلاس رومز میں طلبہ کو مذہبی علامتوں والے  کپڑوں کی اجازت نہیں  دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  جب کالج کی طالبات کو حجاب اُتارنے کے لئے کہا گیا تو طالبات  کے والدین نے مطالبہ کیا  کہ ہائی کورٹ کے حکم کو تمام طالبات پر یکساں طور پر لاگو کیا جائے۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب پیر کو پریکٹیکل امتحانات کے دوران کالج کا معائنہ کرنے  پہنچے   پی یو ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جی سری رام نے عدالت کے حکم کے مطابق دو طالبات کو حجاب اتارنے کی ہدایت دی  جس سے طلبہ میں غم و غصہ پھیل گیا اور مزید طلبہ نے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

کالج  حکام نے کئی میٹنگیں کیں اور طلباء سے کہا کہ وہ احکامات پر عمل کریں اگرچہ کالج کے حکام نے کامیابی کے ساتھ طلباء کی اکثریت کو قائل کر لیا، لیکن چند ایک نے اصرار کیا کہ اگر وہ حجاب کو ہٹانا چاہتے ہیں، تو دوسروں کو بھی مذہبی علامات پہننے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

دریں اثنا، ماؤنٹ کارمل پی یو کالج کے حکام نے ایک سکھ طالبہ کو ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے اپنی پگڑی اتارنے کو کہا۔ حکام نے اس کے بارے میں اس کے والد کو بھی میل کیا۔ لڑکی کو 16 فروری کو اپنی پگڑی اتارنے کے لیے کہا گیا  تھا لیکن اُس نے  پگڑی اُتارنے سےانکار کیا ۔ تاہم، جب پی یو ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جی سری رام نے کالج کا دورہ کیا اور طلباء سے حجاب نہ پہننے کے لیے کہا، تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ صرف حجا ب نہیں دیگر  مذہبی علامات پہننے والوں کو بھی  روکیں۔ جس کے بعد متعلقہ سکھ طالبہ کو پگڑی اُتارنے کی ہدایت دی گئی۔سکھ طالبہ کے  اہل خانہ نے کالج  حکام کو صاف طور پر کہا  ہے  کہ وہ اپنی  پگڑی نہیں اتاریں گے  اور  اس معاملے پر قانونی رائے لیں گے۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کو مانیں تو ماونٹ کارمل  کالج کے ترجمان کا کہنا ہے ہمیں لڑکیوں کی پگڑی پر کوئی اعتراض نہیں تھا، لیکن جب 16 فروری کو کالج دوبارہ کُھلا تو ہم نے تمام طلبہ کو ہائی کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا ۔ منگل کو جب   ڈی ڈی پی  یو نے کالج کا دورہ کیا تو اُسے حجاب میں لڑکیوں کا ایک گروپ ملا۔ اُنہیں دفتر میں بلا کر جب ہائی کورٹ کے حکم کے بارے میں بتایا گیا تو لڑکیوں نے مطالبہ کیا کہ  اگر ہمیں حجاب سے روکا گیا تو کالج میں دوسرے مذاہب والوں کو بھی  مذہبی علامات والے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ ان طالبات نے  سکھ لڑکی کی پگڑی کی طرف اشارہ کیا، جس پر ہم نے سکھ لڑکی کے والدسے بات چیت  کی اور بعد میں اُسے ای میل بھی بھیجا، لیکن طالبہ کے والد نے کہا کہ  پگڑی ان کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ لڑکی کے والد گروچرن سنگھ نے کالج انتظامیہ کو بتایا کہ ان کی بیٹی پگڑی نہیں اُتارے گی۔ انہوں نے اس مسئلہ کو اب  گروسنگھ سبھا کے ایڈمنسٹریٹر جیتیندر سنگھ کے روبرو پیش کی ہے، ساتھ ساتھ وہ دیگر وُکلاء اور مختلف تنظیموں سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...