نربھیا کیس: مجرم پون کا دفاع کرنے والے وکیل برے پھنسے، بار کونسل نے بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 11:47 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) نربھیا کیس میں قصواروں کے وکیل اے پی سنگھ کو دہلی کی بار کونسل نے نوٹس جاری کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بار کونسل نے ان سے دو ہفتے کے اندر جواب بھی طلب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں دہلی بار کونسل سے اے پی سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی ان کے اوپر 25 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا گیا تھا۔ وکیل اے پی سنگھ پر الزام ہے کہ سمن کے بعد بھی وہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔

غور طلب ہے کہ نربھیا کیس میں قصوروار پون کو بچانے کی کوشش میں وکیل اے پی سنگھ فرضی واڑا بھی کر بیٹھے تھے۔ ان پر الزام لگا ہے کہ قصوروار پون کو نابالغ ثابت کرنے کے لیے انھوں نے جو کاغذات پیش کیے تھے، وہ فرضی تھے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ایک طرف جہاں پون کی عرضی خارج کر دی تھی، وہیں اے پی سنگھ کو پھٹکار لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے قصوروار کے وکیل اے پی سنگھ کو عرضی دہندہ کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ لگانے اور عدالت کا وقت برباد کرنے کے لیے پھٹکار لگائی تھی۔

واضح رہے کہ مجرم پون نے ہائی کورٹ سے عرضی خارج ہونے کے فیصلے کو اب سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ نابالغ تھا، اس دلیل پر ہائی کورٹ نے غور نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کیس میں چاروں مجرموں کے لیے جمعہ کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیا۔ چاروں قصورواروں کو یکم فروری کو پھانسی دینے کا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا۔ پھانسی یکم فروری کو صبح 6 بجے دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔