پی ایف آئی پر ای ڈی اور این آئی اے کے کریک ڈاون کے بعد ایس ڈی پی آئی نے کہا؛ ایجنسیوں نے کبھی بھی آر ایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں پر چھاپہ نہیں مارا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th September 2022, 6:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور۔ (ایس او نیوز/پر یس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک یونٹ نے بنگلور میں اپنے ریاستی مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ای ڈی اور این آئی اے نے کبھی بھی آر ایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں پر چھاپہ نہیں مارا بلکہ صرف پاپولرفرنٹ آف انڈیا کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ ایک مضبوط آواز کو دبانے کی چال ہے جو اقلیتوں، استحصال زدہ اور مظلوموں کی حمایت کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری بی آر۔بھاسکر پرساد نے بتایا کہ انہوں نے برسوں تک کوشش کی لیکن وہ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے خلاف ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں کر سکے۔ تاہم، فرقہ پرست فاشسٹ بی جے پی حکومت ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی تنظیموں کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کے لیے مسلسل اس طرح کے حملے کر رہی ہے. انہوں نے بتایا کہ اس ملک کی سب سے بڑی خطرناک تنظیم آر ایس ایس ہے اور اس کی ذیلی تنظیمیں جیسے بجرنگ دل، وشوا ہندو پریشد، سری رام سینا وغیرہ فرقہ وارانہ منافرت کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ لیکن ان پر ای ڈی اور این آئی اے نے کبھی کارروائی نہیں کی۔

بھاسکر پرساد نے بتایا کہ ہم شروع سے یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ آر ایس ایس کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی اس فہرست پر  نظر دوڑائی جائے، لیکن 'گودی' میڈیا اور فاشسٹ، برہمنی حکومتوں نے ہمارے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ لیکن اب یشونت شنڈے جو آر ایس ایس اور سنگھ پریوار تنظیموں کا سرکردہ رکن تھا اس نے خود کو آر ایس ایس تنظیموں سے الگ کرلیا اور ان تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بارے میں سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔ یشونت شنڈے صرف زبانی طور پر الزامات نہیں لگا رہے ہیں بلکہ انہوں نے عدالت میں ایک حلف نامہ بھی جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں ان مقدمات میں گواہ مانا جائے۔حلف نامہ میں ان کے الزامات کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔

1)۔ سن1999میں جموں و کشمیر میں وشوا ہندو پریشد کی طرف سے جدید ہتھیاروں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا، اس کا انعقاد فوجی افسران نے کیا۔

2)۔سال 2003میں 20 نوجوانوں کو پونے، مہاراشٹر کے قریب ایک نامعلوم مقام پر بم بنانے کی تربیت دی گئی۔ اس میں حصہ لینے والے دوافراد مالیگاؤں دھماکہ کیس کے ملزم تھے۔

3)۔ اسی ورکشاپ میں تربیت یافتہ ہمانشو نے تین بم دھماکے کیے۔ بعد میں وہ اورنگ آباد بم دھماکے میں کونڈیوار نامی ایک اور ساتھی کے ساتھ مارا گیا۔

اس طرح کے سنگین الزامات کے ساتھ یشونت شنڈے نے تربیت یافتہ افراد کی تفصیلات اور ان تنظیموں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں کہ کس نے ان سرگرمیوں کے تعلق سے خفیہ میٹنگس کی اور کن جگہوں پر یہ میٹنگس منعقد کی گئیں۔ یشونت شنڈے کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اس بارے میں جامع معلومات ہیں کہ ان خفیہ میٹنگوں میں کون کون شریک تھا۔لیکن ای ڈی اور این آئی اے اس معاملے میں اندھے بن گئے ہیں۔

بھاسکر پرساد نے مزید بتایا کہ  اسیمانند،مایا کوڈنانی اور بابو بجرنگی سمیت کئی انتہا پسندوں نے سنگھ پریوار کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں کیمرے پر بات کی ہے۔ اسیمانند نے کیمرے کے سامنے قبول کیا ہے کہ اندریش کمار جو آر ایس ایس میں قومی کمیٹی کے رکن ہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ تاہم، این آئی اے اس سلسلے میں کوئی چھاپہ ماری یا گرفتاری نہیں کرتی ہے۔یہی نہیں، یہ فتنہ انگیز فرقہ وارانہ تنظیمیں دہشت گردی کی بہت سی کارروائیوں میں ملوث ہیں، جن میں اہم ترین مندرجہ ذیل ہیں۔

1)۔سال 2006میں مالیگاؤں بم دھماکہ

2)۔ سال 2006میں جامع مسجد دھماکہ

3)۔ سال 2007میں حیدر آباد مکہ مسجد میں دھماکہ

4)۔ سال 2007اجمیر درگاہ بم دھماکہ۔

اگرچہ یہ تنظیمیں ان تمام دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور لوگ اس بات کی گواہی دینے کے لیے تیار ہیں کہ انھوں نے انھیں ایسا کرتے دیکھا ہے، لیکن ای ڈی اور این آئی اے کبھی بھی آر ایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں کی تحقیقات نہیں کریں گے۔جہاں تک ای ڈی (ED) کی بات آتی ہے، غیر رجسٹرڈ آر ایس ایس ملک بھر میں تربیتی کیمپ اور ورک شاپس جیسے پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے۔ ای ڈی نے کبھی اس بات کی جانچ نہیں کی کہ اس کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟ غیر رجسٹرڈ آر ایس ایس کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اگر پیسہ آتا ہے تو سب کچھ نقد میں آنا چاہیے۔ کیا یہ کالا دھن ہے؟ کس نے دیا؟ کچھ لوگوں کے شکایت کرنے کے باوجود ای ڈی تحقیقات کے لیے آگے نہیں آیا۔ کیا ہمیں یہ جاننے کے لیے مزید شواہد کی ضرورت ہے کہ ای ڈی ادارہ ان فاشسٹوں کی کٹھ پتلی ہے؟

بھاسکر پرساد کے مطابق پاپولرفرنٹ آف انڈیا نے کوویڈ کے دوران ملک بھر میں تقریباً 7,146 یتیم لاشوں کی تدفین اور آخری رسومات ادا کی۔  ضرورت مندوں کو 2897 آکسیجن سلنڈر فراہم کیے ۔ 2173 بیڈس اور 2635 ایمبولینس خدمات بھی فراہم کی گئیں۔ غریبوں کو سال بھر کے عام دنوں میں ان کی ضرورت اور ان کی استطاعت کے مطابق فوڈ کٹس اور لنچ پیکٹ فراہم کیے جاتے ہیں۔ زبردست بارش کے دوران مکان گرنے، یا مٹی کے تودے گرنے کی صورت میں، ایس ڈی پی آئی، اور پی ایف آئی ملبے تلے پھنسے لوگوں کو بچانے میں مسلسل سب سے آگے رہتے ہیں۔ لیکن E.D اور NIA فرقہ پرست حکومت کے کہنے پر حقیقی عسکریت  پسندوں کو بغیر کسی خلل کے کام کرنے کیلئے چھوڑ کر ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر حملہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی حب الوطنی کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔ یہ وہ تنظیم تھی جس نے قومی پرچم کی مخالفت کی تھی۔ آزادی کے 52 سال بعد بھی اس نے اپنے دفاتر اور تقریبات میں قومی پرچم نہیں لہرایا۔ قومی ترانے کی بھی مخالفت کی۔ یہ فرقہ پرست تنظیم اس وقت بھی آئین سے متفق نہیں ہے اور اب بھی وہ آئین کو  نہیں مانتی۔ ایسے لوگ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کو حب الوطنی سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو جمہوریت کو بچانے کے لیے جمہوری اور آئینی طور پر لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی زیرقیادت فاشسٹ حکومت آر ایس ایس جیسی حقیقی غدار تنظیموں کی کٹھ پتلیوں کی طرح کام کر رہی ہے، سماج میں فرقہ وارانہ منافرت کے بیج بونے اور اپنے سیاسی حریفوں کو دبانے کے لیے تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں یہ جانتی ہیں۔ جیسا کہ انہیں بھی اسی انتقامی حملوں کا سامنا ہے۔ تاہم، ان پارٹیوں نے سیاسی دشمنی کی وجہ سے ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر حملوں کے معاملے پر فاشسٹوں کا ساتھ دیا۔ ہم منصفانہ اور جمہوری طریقے سے آئین کے تقاضوں کے دفاع کے لیے اور اقلیتوں، استحصال زدہ اور مظلوموں پر جاری مظالم کے خلاف لگاتار لڑ رہے ہیں۔ ہمیں قومی امید ہے کہ ہندوستانی عوام اس کو سمجھیں گے اور آنے والے دنوں میں فاشسٹ فرقہ پرست بی جے پی اور جعلی سیکولر پارٹیوں کو سبق سکھائیں گے۔

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صدر دیوانور پتنن جیا اور ریاستی سکریٹری آنند مٹھابل نےبھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ پریس کانفرنس میں چتردرگا  ضلعی صدر بالاکائی سرینواس، بنگلور ضلعی نائب صدر رمیش کماراور بنگلور ضلعی سکریٹری ایڈوکیٹ وجین بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...