کورونا لاک ڈاون کے بعد دبئی سے مینگلور کے لئے پہلی فلائٹ نے بھری اُڑان؛ بھٹکل کے سات مسافر بھی ہیں سوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2020, 9:32 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 12/مئی (ایس او نیوز) کورونا کو لے کر جس طرح پوری دنیا میں کام کاج رُک گیا ہے اور فلائٹ سروس منقطع کردی گئی ہے، اسی طرح انڈیا میں بھی لاک ڈاون کےچلتے فلائٹ سروس بند کردی گئی تھی، آج منگل شام کو دبئی سے مینگلور کے لئے پہلی فلائٹ نے اُڑان بھری  ہے جس میں 176 مسافر سوار ہیں۔

 ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ائر انڈیا ایکسپریس  فلائٹ میں زیادہ تر مسافروں کا تعلق مینگلور، کاسر گوڈ اور اطراف کے علاقوں سے  ہے مگر اُس میں بھٹکل کے سات لوگ، گنگولی (اُڈپی ضلع) کی ایک فیملی اور ضلع اترا کنڑا کے مزید دو یا تین لوگ  بھی  سوار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ساحلی  کرناٹک کے تین ہزار سے زائد لوگ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف  شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں، کئی لوگوں کی وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہوگئی ہے، بعض لوگ ملازمت ختم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، بعض خواتین حاملہ ہونے اور بعض عمر رسیدہ لوگ بھی واپس انڈیا آنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے   کہ ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے  معمر حضرات، حاملہ خواتین اور چھٹیوں پر آئے ہوئے افراد کو ترجیحی بنیاد پر روانہ کیا جارہا ہے۔  اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ   وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کے تمام انتظامات کی نگرانی کے لئے پروبیشنری آئی اے ایس آفیسر راہل شندے کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو بیماری کی علامات ہونے یا نہ ہونے والے دو زمروں میں تقسیم کرکے علامات والے مسافروں کو 14دن تک کوارنٹین کرنے کے لئے براہ راست وینلاک ہاسپٹل میں روانہ کیا جائے گا۔ اور جن کے اندر کوئی علامات موجود نہیں ہونگے ان کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ہوٹلوں میں ہی کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔ایئر پورٹ پر مسافروں کے رشتے داروں کو ایئر پورٹ پر آنے اور مسافروں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ احتیاطی اقدام کے طور پر ایئر پورٹ کے احاطے میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔اس کے علاو ہ کوارنٹین مراکز میں عوام کے آنے جانے پر پابندی رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ  قیام کے لئے جو ہوٹل اور ہاسٹل ضلع انتظامیہ نے بک کیے ہیں اس کا کرایہ 1000روپے سے 4500روپے روزانہ طے کیا گیا ہے۔اور ایئر پورٹ پر ہی مسافروں کو اپنی پسند اور بجٹ کا ہوٹل منتخب کرکے بکنگ کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں افسران کی نگرانی میں ہی ہوٹل پہنچادیا جائے گا۔

خبر ملی ہے کہ بھٹکل کے جو سات لوگ آج مینگلور پہنچ رہے ہیں، اُن میں بعض لوگوں کو کمٹہ سمیت دیگر جگہوں میں کورنٹائن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ کچھ لوگ  مینگلور میں کورنٹائن ہوں گے۔ رات 10:10 کو فلائٹ مینگلور ائیرپورٹ لینڈ ہوگی۔ فلائٹ میں بھٹکل کی ایک حاملہ خاتون بھی ہے جبکہ زیادہ تر معمر حضرات سوار ہیں۔

یاد رہے کہ بھٹکل کو کورونا کے کنٹنمنٹ زون میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے  باہر سے کسی بھی شخص کے بھٹکل میں داخلے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔اس وجہ سے دبئی یا گلف سے واپس بھٹکل آنے والوں کے لئے ضلعی انتظامیہ نے کمٹہ یا مرڈیشور یا ضلع کے دوسرے علاقوں میں کورنٹائن کرنے کے انتظامات کئے ہیں جبکہ دکشن کنڑا انتظامیہ کی طرف سے  مسافروں کو  مینگلور کے ہوٹلوں میں  کورنٹائن کرنے کا انتظام کیا گیاہے۔

ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سے فون پر گفتگو کرنے پر انہوں نے بتایا کہ  ضلع اُترکنڑا کے جو بھی لوگ بیرون ہند سے آئیں گے اُن کے لئے ضلع میں ہی مختلف ہوٹلوں میں کورنٹائن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہیں دوسرے ضلع (مینگلور)  میں کورنٹائن کرنے ہوٹل میں جگہ ملنا مشکل ہے۔ کیونکہ آج پہلی فلائٹ آرہی ہے، مزید فلائٹ اُترنے کی صورت میں  وہاں ہوٹلوں میں جگہ نہیں ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ بھٹکل  چونکہ کنٹنمنٹ زون میں ہے، اس لئے بھٹکل کو چھوڑ کر ضلع اُترکنڑا کے کسی بھی دوسرے تعلقہ جات میں اُنہیں کورنٹائن کیا جاسکتا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ انہیں حکومت کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ پانی کے جہاز سے بھی بیرون ہند کے لوگ ضلع میں آنے والے ہیں لہٰذا ان کے کورنٹائن کا بھی بندوبست کیا جائے، اس بناء پر مختلف ہوٹلوں میں کورنٹائن کا انتظام کیا گیا ہے۔ڈی سی نے بتایا کہ  بیرون ہند سے آنے والے لوگ چونکہ اپنے خرچے پر ہوٹلوں میں رہیں گے اس لئے اُنہیں ان کی پسند کے ہوٹل میں کورنٹائن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر سدانند گوڈا نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کرناٹک کے کافی لوگ خلیج کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے  ایک فلائٹ دبئی سے  مینگلور کے لئے روانہ ہوگی، اُسی طرح دوسری فلائٹ  دوحہ سے بنگلور کے لئے اُڑان بھرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مینگلور کے لئے فلائٹ 12 مئی کو اُڑان بھرنے والی ہے، البتہ دوحہ سے بنگلور فلائٹ کی تاریخ ابھی طئے نہیں کی گئی ہے۔

اُدھر دبئی سے اطلاع ملی ہے کہ دبئی میں پھنسےکرناٹک کے عوام( کنڑیگاس) کو واپس انڈیا روانہ کرنے کے لئے   بیس کنڑیگا افراد   پر مشتمل ایک گروپ اپنے طور پر کوششوں میں مصروف ہے، اس گروپ میں دبئی کی بی ایم   جماعت کے صدر اشفاق سعدا اور جنرل سکریٹری محمد یوسف برماور بھی شامل ہیں۔خبر دی گئی ہے کہ  بھٹکل یا اطراف کے لوگوں کو  انڈیا جانے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو   یوسف برماور سے موبائل نمبر 0504667837  پر یا ایس ایم افضل سے موبائل نمبر  0509485368  پر  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...