اُترکنڑا کے ممکنہ جے ڈی ایس  امیدوار آنند اسنوٹیکرکا دھماکے دار انداز میں انتخابی پرچار شروع؛ ہوناور میں مہلوک پریش میستا کے گھرپہنچ کر والدین سے کی ملاقات؛ اننت کمارہیگڈے پر کیا زبردست وار

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2019, 10:03 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار :17؍مارچ (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے بعداُترکنڑا حلقہ جےڈی ایس  کے حصے میں آنے پر آج آنند اسنوٹیکر نے دھماکے دار انداز میں اپنے  انتخابی  پرچار کا آغاز کیا اور سب سے پہلے  ہوناور پہنچ کر مہلوک پریش میستا  کے والدین سے ملاقات کی۔پھر بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے پر زبردست وار کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آنند اسنوٹیکر بنگلورو جا کر  جے ڈی ایس اعلیٰ کمان سے اپنے ٹکٹ کی تصدیق کرلینے کے بعد کاروار پہنچے تھے پہلے انہوں نے اپنے گھر میں کارکنان کے ساتھ   میٹنگ کی پھر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  آننت کمار ہیگڈے پر راست وار کرتے ہوئے کہا کہ ہیگڈے پچھلے 22 سالوں سے ضلع کی ترقی کے لئے ایک پیسے کا بھی کام نہیں کیا ہے۔ آگے کہا کہ ہیگڈے صرف زبانی  سیاست میں  مگن ہیں اور دستورکے مسیحا امبیڈکر کے خلاف زبان درازی میں مصروف ہیں۔  اسنوٹیکر نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم مودی ملک کے تمام عوام کے  متعلق بات کرتے ہیں تو اننت کمار ہیگڈے ہندو مسلم  کی باتیں کرتے ہوئے نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسنوٹیکر نے کہا کہ اس بار ترقی کے نام پر انتخابات ہوں گے۔

غالباً پہلی بار اننت کمار ہیگڈے کسی کے  راست نشانے پر آگئے ہیں جن کے تعلق سے خطاب کرتے ہوئے آج انند اسنوٹیکر نےپوچھا  کہ جو شخص زبان کھولتے ہی ہندوتوا کی بات کرتاہے، وہ ہندو بچوں کے لئے کیا کررہا ہے ؟  جس شخص کو  اسکل ڈیولپمنٹ کا وزیربنایا گیا کیا اُسے اسکل کا مطلب بھی معلوم ہے ؟ آگے کہا کہ ہیگڈے  دھرم اور ذات کی بنیاد پر ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار  دے رہا ہے پچھڑی ذات کے  نوجوانوں کو غلط راہ پر لے جارہا ہے ۔ اسنوٹیکر نے ضلع کے عوام سے کہا کہ وہ ملک کی  طرف دیکھنے کے بجائے پہلے اپنے  ضلع کی طرف دیکھیں اور اٰسی کی بنیاد پر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

اننت کمارہیگڈے کے حالیہ بیان پر چٹکی لیتے ہوئے  اسنوٹیکر نے کہاکہ اننت کمارہیگڈے کے والد ہی ان پر اعتماد نہیں کرتے۔ جھوٹ بولنا ان کی عادت ہے، وہ سماجی خدمت کے لئے نہیں بلکہ صرف سیاست کے لئے آئے  ہیں۔

اسنوٹیکر نے کہا کہ وہ ضلع کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے کی قیادت میں انتخابات لڑیں گے۔ آگے کہا کہ گھروں میں آپس میں کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے، مگر ہم متحدہوکر انتخابات کاسامنا کریں گے۔

اپنے ٹکٹ کی تصدیق کے بعد پُراعتماد نظر آنے والے آنند اسنوٹیکر نے پہلی فرصت میں  ہوناور میں مہلوک پریش  میستا کے گھر پہنچے۔اور والد  کملا کر میستا سے ملاقات کرتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی تفصیلی جانکاری لی۔

ہوناور سے کمٹہ پہنچنے کے بعد آنند اسنوٹیکر نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ ہوناور میں پریش میستا کے قتل پر سیاست کی گئی ہے اور گھروالے انصاف کے منتظر ہیں ، اسنوٹیکر نے کہا کہ  ایسا نہیں ہونا چاہئے، ہمیں مہلوک پریش میستا کے گھروالوں کو انصاف دلانا چاہئے، اسنوٹیکر نے مزید کہا کہ  ان کی فیملی  کے ایک لڑکے  کو سرکاری نوکری دلانے کی وہ کوشش کریں گے۔  خیال رہے کہ پریش میستا کی ہلاکت کا گذشتہ اسمبلی انتخابات میں  بی جے پی نے راست سیاسی فائدہ اُٹھایا تھا۔ اس نوجوان کی موت  کو  مسلمانوں کے ساتھ جوڑنے اور ہندووں کو بھڑکانے کی ہرممکن کوشش کی گئی تھی،  بعد میں کمٹہ اور سرسی میں تشدد کی وارداتیں بھی رونما ہوئی تھی اور نتیجتاً ساحلی کرناٹکا میں دو ایک سیٹوں کو چھوڑ کر کانگریس کا پتّا صاف ہوگیا تھا۔

  کمٹہ میں اسنوٹیکر نے جے ڈی ایس کارکنان سے بھی  خطاب کیا اور یہاں بھی  اننت کمار ہیگڈے کے خلاف سخت حملے بولتے  ہوئے کہاکہ اننت کمارہیگڈے اترکنڑا ضلع کے لئے ایک کینسر کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اننت کمارہیگڈے ذات اور دھرم کی تفریق کئے بغیر سب کا خون چوس رہے ہیں۔ہیگڈے صرف ہندوتوا اورمودی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیگڈے پچھڑے اورپسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو استعمال کرتے ہوئے سیاست  کررہے ہیں، اسی کے نتیجےمیں آج معصوم نوجوان  عدالت  کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...