چندریان -2 کے بعد اسرو کی آئندہ سال ’سوریہ مشن‘ کا منصوبہ
نئی دہلی، 23/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ’چندریان -2‘ کے کامیاب تجریہ کے بعداسرو کی طرف سے 2020 کی پہلی ششماہی میں مریخ کے تجزیہ کے لیے ’سوریہ مشن‘’آدتیہ ایل -1‘ کو مریخ پر اتارنے کا منصوبہ ہے۔’آدتیہ ایل -1‘ کامقصد مریخ کا تجزیہ کرنا ہے۔ جس میں ہزاروں کلومیٹر تک پھیلے مریخ کی بیرونی تہہ شامل ہے۔ اسرو نے مشن کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ:’مریخ کس طرح اتنا گرم ہو جاتا ہے، شمسی توانائی طبیعیات میں اس کا جواب اب تک نہیں ملا ہے۔’اسرو‘کے سربراہ کے،سیون نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مشن کو 2020 کی پہلی ششماہی میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔مریخ کے تجزیہ اس لیے کیا جانا ضروری ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی پر اس کا بڑا اثر ہے۔ سیون خلائی محکمہ کے سیکرٹری بھی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کے علاوہ اگلے دو تین سال میں ایک اورفضائی مشن کا منصوبہ ہے۔’آدتیہ ایل -1‘ اضافی تجربات کے ساتھ مریخ او ر اس کے ملحقہ جات کا تجزیہ فراہم کر سکتا ہے۔