شمالی کینرا میں آنند اسنوٹیکر کے بعد شیورام ہیبار نے بھی ماتھے پر لگوایا پارٹی مخالف سرگرمیوں کا داغ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2019, 9:35 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل  29/جولائی (ایس او نیوز) ماضی  قریب میں آنند اسنوٹیکر ایڈی یورپا کی قیادت میں بنی حکومت میں وزیر رہتے ہوئے بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوکر پارٹی سے معطل ہونے والے ضلع شمالی کینرا کے پہلے رکن اسمبلی تھے۔ اب اس فہرست میں یلاپورکے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کا نام بھی جڑ گیا ہے، جنہوں نے کانگریس جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے بغاوت کرنے والے گروپ کا ساتھ دیا تھا۔

سن 2011 میں آنند اسنوٹیکرسمیت بی جے پی کے 11اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے خلاف عدم اعتماد کا پرچم بلند کیاتھا۔جس کی وجہ سے  انہیں اسمبلی میں حاضر ہونے سے روکنے کے لئے پارٹی سے معطل کیا گیا تھاجبکہ اس مرتبہ ایڈی یورپا کو وزیراعلیٰ بنانے کی سازش کے تحت مخلوط حکومت کو گرانے کا منصوبہ بنانے والے 13اراکین کی رکنیت کو ہی اسمبلی اسپیکر نے باطل ٹھہرانے کا فیصلہ دیا ہے جس میں شیورام ہیبار بھی شامل ہیں۔اس طرح سے وہ اسمبلی کی موجودہ میعاد ختم ہونے تک انتخاب لڑنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سن  2011  میں ایڈی یورپا کی حکومت کو بچانے کے لئے باغیوں میں شامل بی جے پی کے 11اور 5آزاد امیدواروں کو اس وقت کے اسپیکر بھوپیا نے اسمبلی میں حاضری سے معطل کردیاتھا۔ اس وقت ان اراکین نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھامگر ہائی کورٹ نے اسپیکرکے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔ اس کے بعد معطل اراکین نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل داخل کی تھی جس پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اسپیکر کے فیصلے کو غلط ٹھہراتے ہوئے اسے کالعدم قراردیا تھا۔سپریم کورٹ کی جسٹس التمش کبیر کی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر نے اراکین اسمبلی کو دستوری اقدار اور فطری انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر معطل کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان 16اراکین نے حکومت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے ایڈی یورپا کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

 اس مرتبہ بھی اراکین کی بغاوت میں مخلوط حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن باغی اراکین کواسپیکر رمیش کمار کی طرف سے نااہل قراردینے کے اقدام کو غیر منصفانہ اورجانبدارانہ اقدام کہتے ہوئے اراکین نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مرتبہ سپریم کورٹ کی طرف سے کس کو راحت ملتی ہے اور کسے مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ دیکھنے کے لئے ابھی کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔
    
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...