کمٹہ کے شخص کو بھٹکل میں میت کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے لئے آنا پڑ گیا مہنگا؛ کورونا کے نام سے کیا گیا کورنٹائن

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،10؍مئی (ایس او نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل میں ہوئی ایک میت کی آخری رسومات میں شریک ہونا ایک شخص کو اتنا زیادہ مہنگا پڑگیا کہ اُسے واپس جانے پر کمٹہ میں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ کے ایک شخص کا سسرال بھٹکل میں ہے،  بھٹکل میں لاک ڈاون سے ایک دن پہلے ان کے کسی رشتہ دار کا انتقال ہوا تو وہ اپنی اہلیہ ، بیٹا اور بھابھی کو لے کر بھٹکل آیا تھا اور میت کی آخری رسومات میں شریک ہوکر اُسی دن واپس کمٹہ چلا گیا تھا، بعد میں بھٹکل میں کورونا کے ایک ساتھ 12 کیسس سامنے آئے تھے اور بھٹکل کو لاک ڈاون کردیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ جب یہ شخص واپس کمٹہ پہنچا تو اس شک سے کہ اُس کے ساتھ کورونا بھی آیا ہوگا، اس کو  اور اس کے گھروالوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا اور تاکید کی گئی کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہ نکلے۔  اس دوران بتایا گیا ہے کہ کل سنیچر  کو ان  کے بھائی نے جب دکان کھولی تو کسی نے پولس سے شکایت کی، جس کی بنیاد پر پولس نے ان کی دکان کو بندکرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اُن کے بھائی کو بھی ہوم کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ کمٹہ کے لوگوں نے بتایا کہ اس معاملے کو لے کر بعض میڈیا میں غلط خبریں شائع ہوئی ہیں اور عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

 بھٹکل میں بھی کورونا کے تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد سوشیل میڈیا میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے  لوگوں میں خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔