ہندوستان کی امیدیں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ پر منحصر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2021, 11:33 AM | اسپورٹس |

دبئی،2؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان کے خلاف مضبوط جیت نے نیوزی لینڈ کو گروپ 2 سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بننے کے لئے بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ ان کے آنے والے میچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پاکستان کے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہار کے فرق کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ نیچے آ گیا ہے، جس سے سیمی فائنل میں ان کا راستہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہے۔

دوسرے سیمی فائنل مقام کے لئے دعویداری پیش کر رہی تین ٹیموں افغانستان، نیوزی لینڈ اور ہندوستان کی برابری پر ایک نظر:

نیوزی لینڈ: 14.3 اوورز میں ہندوستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کا تعاقب کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ بڑھ کر 0.765 ہو گیا ہے۔ اگر وہ اپنے باقی تمام میچ جیت لیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اپنے آخری تین میچوں میں ان کا سب سے مشکل مقابلہ افغانستان کے خلاف ہوگا جہاں شکست ان کے لیے مشکلات میں اضافہ کرے گی اور تو اور آئندہ تین میچوں کا شیڈول بھی آسان نہیں ہو نے والا۔ انہیں ایک دن کے وقفے کے ساتھ تین مختلف گراؤنڈز پر دن کے میچ کھیلنے ہیں۔ 3 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف دبئی میں، 5 نومبر کو نمیبیا کے خلاف شارجہ میں اور 7 نومبر کو افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں میں۔

افغانستان: افغانستان نے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا نیٹ رن ریٹ 3.097 تک پہنچ گیا ہے۔ ان کے بقیہ دو میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی شکل میں دو بڑی ٹیموں کے خلاف ہیں۔ اگر وہ دونوں میچ جیت جاتے ہیں تو وہ کوالیفائی کر لیں گے۔ اگر وہ ہندوستان سے ہارتے ہیں اور نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہیں تو بات رن ریٹ پر آجائے گی۔ وہ اپنے شیڈول سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے ابوظہبی میں نمیبیا کو شکست دی، اور ان کے آخری دو میچ اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستان: نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی شکست کے باوجود، ہندوستان کے پاس اب اپنے باقی تین میچ جیتنے کا صرف ایک موقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسے امید کرنی ہوگی کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کم از کم ایک میچ ہار جائیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بات نیٹ رن ریٹ پر آجائے گی لیکن اس معاملے میں بھی ہندوستان اس وقت کافی پیچھے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...