آسام میں افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق، اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2020, 3:23 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی،3؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  آسام کے سواروں میں افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست کے مویشی پروری اور ویٹرنری وزیر اتل بورا نے آج یہاں اطلاع دی۔ بورا نے پریس کانفرنس میں کہا، ”قومی اعلی سیکورٹی ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ، بھوپال، میں بھیجے گئے نمونوں نے افریقی سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ادارے نے کل مرکز کو رپورٹ بھیجی تھی اور اسے کل دیر رات ہمارے پاس بھیج دی گئی تھی“۔

انہوں نے کہا، ”اس سے پہلے ہندوستان میں افریقی سوائن فلو کا کوئی معاملہ نہیں تھا۔ ہمیں شبہ ہے کہ اس غیر ملکی وائرس نے اروناچل پردیش سے ہماری ریاست میں داخلہ لیا ہے کیونکہ سووروں کی پہلی مشتبہ موت اروناچل پردیش کے ایک سرحدی شہر جونائی میں ہوئی تھی“۔

بورا نے کہا کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مشورہ دینے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ سوور پروری سے وابستہ لوگوں کا مفاد حکومت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے اور تجاویز کے لئے سور کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ کل ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔

بورا نے کہا کہ ریاست کو اس صورت حال پر کنٹرول کے لئے مرکز کے پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے اور ان تجاویز کو اس طرح عمل میں لے آئے گا تاکہ سور کسانوں کو کم سے کم نقصان ہو۔ سووروں کی اجتماعی موت کی پہلی رپورٹ آنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شمالی اور مشرقی حصوں کے کئی اضلاع میں سووروں کی فروخت اور نقل و حرکت پر پابندی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...