’خون خرابہ کا دور ختم ہو چکا ہے، سابقہ حکومتوں کے افسران وطن واپس آئیں‘، افغانی وزیر اعظم کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2021, 11:35 PM | عالمی خبریں |

کابل،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں طالبان نے حکومت تشکیل دینے کا اعلان تو کر دیا ہے، لیکن اسے مختلف پلیٹ فارم پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان افغانستان کے کارگزار وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے گزشتہ حکومتوں کے سابق افسران سے ملک لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ اخوند نے انھیں مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ خون خرابہ کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور اب جنگ زدہ ملک کی از سر نو تعمیر کی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

طالبان نے 15 اگست کو پنج شیر کو چھوڑ کر پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد گزشتہ 7 ستمبر کو طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کیا۔ کابینہ کا اعلان ہونے کے ایک دن بعد بدھ کے روز اخوند نے کہا کہ ’’ہم نے افغانستان میں ایک تاریخی لمحہ کو دیکھنے کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم گزشتہ حکومتوں کے افسران سے ملک لوٹنے کی گزارش کرتے ہیں اور ہم انھیں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔‘‘

الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق اخوند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں خون خرابہ اب ختم ہو گیا ہے۔ انھوں نے 2001 میں امریکہ کی قیادت میں ہوئے حملے کے بعد گزشتہ حکومتوں کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے طالبان کے معافی کے وعدے کو دہرایا ہے۔ اس درمیان طالبان کے ایک ترجمان کے حوالے سے ’ٹولو نیوز‘ نے بتایا کہ نئی حکومت کی قیادت انقلابی گروپ کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کے ذریعہ کیا جائے گا۔ ترجمان نے عبوری حکومت میں ملا ہبت اللہ کے عہدہ کا نام یا ریاست کے معاملوں میں ان کے کردار کا انکشاف نہیں کیا۔

واضح رہے کہ افغان کابینہ کے اراکین 11 ستمبر کو حلف لینے والے ہیں، ٹھیک اسی دن جب امریکہ پر ہوئے 11/9 حملے کی بیسویں برسی ہے۔ حالانکہ طالبان لیڈران کا کہنا ہے کہ تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ اس درمیان افغانستان کے وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے لیڈر گلبدین حکمت یار نے طالبان کی قیادت والی افغانستان کی عبوری حکومت کو بلاشرط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...