آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 : وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دی شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 12:10 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

برسٹل،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان نے ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جو افغانستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔

برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں امام الحق اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 47 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان 19 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند کا شکار بنے جبکہ اسی اوور میں حارث سہیل بھی صرف ایک رن بنا کر محمد نبی کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 12 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ پر بابراعظم اور شعیب ملک کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 44 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک محمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور وہ 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 13 رنز، عماد وسیم 18 جبکہ حسن علی صرف 6 رنز اسکور کر سکے۔

افغانستان کی ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 80رنز پر گری جب حضرت اللہ 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 119 کے اسکور پر رحمت شاہ 32 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر سمیع اللہ شنواری اور حشمت اللہ شاہدی نے 49رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

سمیع اللہ 22 رنز بنا کر جبکہ اصغر افغان سات رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، عماد وسیم نے دو، شاداب خان اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 26 مئی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...