ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بڑا سکور، دنیا کی سب سے بڑی پارٹنر شپ، سب سے زیادہ چھکے، افغانستان نے تاریخ رقم کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2019, 12:38 PM | اسپورٹس |

دہرہ دون،25؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں کئی ایسے ریکارڈ بنادیے جو شاید آئندہ کئی سال تک بھی نہ ٹوٹ پائیں۔

آئرلینڈ کے خلاف بھارتی شہر ڈیرہ دھوں میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ اتنے بڑے مجموعے میں سب سے اہم کردار اوپنر حضرت اللہ زازئی نے ادا کیا جنہوں نے 162 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے ۔ ان کے ساتھ آنے والے اوپنر عثمان غنی نے بھی 73 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے میں اپنا حصہ ملایا۔

 افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے کے تعاقب میں آئرلینڈ نے بھی خوب فائٹ کی لیکن پھر بھی 84 رنز سے ہار گئی۔ آئرلینڈ کے سٹرلنگ نے 91 اور اوبرائن کے 37 رنز بھی کام نہ آئے اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 194 رنز ہی بناسکی۔

میچ کے دوران لگنے والے ریکارڈز کی بات کی جائے تو ایک کا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے لیکن ا س کی تھوڑی سی مزید وضاحت بھی کردیتے ہیں۔ افغانستان نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں 278 رنز بنا ئے ہیں لیکن اتنا بڑا مجموعہ آج تک کسی لیگ میں بھی کوئی ٹیم نہیں بناسکی۔ اس لیے اس کو آل ٹائم سب سے بڑا مجموعہ قرار دیا گیا ہے۔

افغانستان کی جانب سے دوسرا ریکارڈ اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا لگایا ہے۔ انہوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 236 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

162 رنز کی طوفانی اننگ کھیلنے والے حضرت اللہ زازئی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اتنا بڑا انفرادی سکور بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف 172 رنز بنائے تھے۔

حضرت اللہ زازئی نے اپنی اننگ کے دوران 16 چھکے بھی مارے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے مارے جانے والے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔