افغانستان میں رواں سال شدید بارشوں سے 250 افراد کی موت: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2022, 11:28 AM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ضروریات کا جائزہ لیتی ہیں اور متاثرہ 100000 لوگوں کے لیے امداد فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اب تک 85,000 لوگوں کو خوراک، خیمے، صحت دیکھ ریکھ خدمات، پانی، صفائی کی کٹس وغیرہ جیسی اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک افغانستان میں تقریباً 23 ملین افراد کو انسانی امداد فراہم کی گئی۔

انسانی امو کے رابطہ عاملہ کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس سال افغانستان میں 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو کہ گزشتہ برس کے 147 کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال افغانستان کے 34 میں سے 30 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں کنار، خوست، لوگر اور قندھار صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ افغانستان ہیومینٹیرین ریسپانس پلان کا مقصد اس سال 2.21 کروڑ افراد کی زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے 4.44 ارب امریکی ڈالر کے منصوبے کا 42 فیصد فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔