سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی افغانی سلامی بلے باز نجیب اللہ ترکائی کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2020, 8:49 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کابل،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان کے اوپنر بلے باز نجیب اللہ ترکائی منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب اللہ ترکائی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلے گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ نجیب ترکائی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کوما میں تھے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ نجیب تراکئی کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا۔ انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں تھیں جس کے سبب وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

نجیب نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 2014 میں زمبابوے اے کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ ایک بہترین فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی تھے اور 24 میچوں میں ان کی اوسط 47.2 تھی۔ گزشتہ سال اپریل میں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور انہوں نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے افغانستان کے لئے 12 ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے بھی کھیلا۔ سال 2017 میں انہوں نے اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں اپنا سب سے زیادہ اسکور 90 کیا تھا۔

محمد ابراہیم مہمند نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نجیب تراکئی کو علاج کے لیے کابل یا بیرون ملک منتقل کیا جائے۔ افغان کرکٹ ٹیم نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھی دی۔ انہوں نے نجیب تراکئی کی موت پرگہرے غم کا اظہار کیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 29 سالہ کھلاڑی کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

دوسری جانب کرکٹ کے مداحوں نے بھی 29 سالہ نجیب تراکئی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کھییل کے میدان میں نجیب تراکئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نجیب مشرقی ننگرہار میں گروسری اسٹور سے سڑک عبور کر رہے تھے کہ وہاں سے گزرنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے نجیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...