افغانستان: قندھار پولیس اکیڈمی پر حملہ، کابل میں دھماکے سے سیکورٹی نائب سربراہ زخمی
دبئی،16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) افغانستان میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع شہر قندھار میں پولیس اکیڈمی کو بارودی س بھری ایک گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
عین شاہدین کے مطابق یہ ایک بڑا حملہ تھا اور دھماکے کی آواز قندھار کے مختلف علاقوں میں سنی گئی۔
ادھر کابل میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دارالحکومت کی سیکورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر زخمی اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔
دس روز قبل کابل میں ایک گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں سابق صحافی ضیاء ودان اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔ ودان کا تیسرا ساتھ زخمی ہو گیا۔ یہ صحافی وزارت داخلہ کے زیر انتظام "افغان جنرل سیکورٹی فورس" کا ترجمان تھا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سابق صحافی ضیاء ودان متعدد افغان ذرائع ابلاغ کے لیے کام کر چکا تھا۔
اس سے قبل امریکی فوج نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2500 تک لانے کا ہدف یقینی بنا لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد گذشتہ 19 برسوں میں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تاہم انہوں نے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی۔