افغانستان: زلزلہ سے ہر طرف تباہی، مہلوکین کی تعداد 1000 کے پار، 1500 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:19 AM | عالمی خبریں |

کابل، 23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں منگل کی دیر شب آئے شدید زلزلہ میں اب تک 1000 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ زلزلہ نے افغانستان میں زبردست تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے اور اب بھی ہر طرف آہ و بکا کا عالم ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے ڈپٹی منسٹر مولوی شرف الدین نے دعویٰ کیا ہے کہ 1500 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح 255 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اس کے بعد سے لگاتار مہلوکین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ زلزلہ کا جھٹکا صرف افغانستان میں ہی نہیں محسوس کیا گیا بلکہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد کی زمین بھی ڈول گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 بتائی جا رہی ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ اس زلزلہ کا سب سے زیادہ اثر افغانستان کے پکتیکا اور خوست علاقہ میں دیکھنے کو ملا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد سمیت کچھ دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زلزلہ سے متعلق جانکاریاں دے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے کچھ سیکنڈ تک محسوس ہوئے تھے، جس کی وجہ سے لوگ ڈر کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...