طالبان حکومت کے خلاف افغانی سفارت کاروں نے بغاوت کا کیا اعلان، مشترکہ بیان جاری

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2021, 11:42 PM | عالمی خبریں |

کابل،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) طالبان نے منگل کے روز ہی افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا اور ایک دن بعد یعنی بدھ کے روز گزشتہ اشرف غنی حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں دنیا بھر میں موجود سبھی افغانی سفارت کاروں نے نئی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔ افغانی سفارت کاروں نے گزشتہ افغان حکومت کو ہی ماننے کی بات کہی ہے اور نئی طالبانی حکومت کو قبول کرنے سے منع کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی سفارت خانوں کے ذریعہ جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت غیر آئینی ہے اور سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ نئی طالبانی حکومت نے عورتوں کے حق کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ لہٰذا وہ طالبانی حکومت کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ اس بیان میں بغاوت کے اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی صاف کر دیا گیا ہے کہ سبھی موجودہ افغانی سفیر اپنے اپنے سفارت خانوں میں طالبانی نہیں بلکہ پرانا افغانی پرچم ہی استعمال کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر یہ بھی ہے کہ طالبان نے افغانستان کو جو نیا نام ’امارت اسلامی‘ دیا ہے، اس کو بھی سفارت خانوں کے مشترکہ بیان میں ماننے سے انکار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایسی خبریں پہلے سے سامنے آتی رہی ہیں کہ گزشتہ افغان حکومت کے سبھی سفارت کار حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ کے لگاتار رابطے میں تھے۔ لہٰذا آج اس بغاوت سے صاف ہے کہ بھلے ہی کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ نے رسمی طور پر طالبان کی نئی حکومت کی مخالفت نہیں کی ہو، لیکن اب ان کی ناخوشی صاف ہو گئی ہے۔ ممکن ہے کہ سفارت کاروں کی بغاوت انہی لیڈروں کے اشارے پر ہوئی ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔