بنگلورو،16؍جنوری(ایس او نیوز) شہربنگلورو کی مضافات یلہنکا کے انڈین ایر فورس اسٹیشن (ایر بیس ) میں 3 ؍ فروری تا 5 فروری ایر و انڈیا 2021 منعقد ہورہا ہے۔
ہر دو سال میں ایک بار یہ ایرو انڈیا منعقد ہوتا ہے جس میں مختلف ممالک کی دفاعی کمپنیاں اور جنگی طیارہ بنانے والی کمپنیاں شرکت کرتی ہیں ۔اس ایرو انڈیا تقریب کے دوران پورے تین دن اس ایرو شو کے مقام سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
اس سلسلہ میں بی بی ایم پی نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے۔ یہاں گوشت پر پابندی کا مطلب ، بیف ، بکرے ، چکن اور دیگر اقسام کے گوشت کی فروخت پر پابندی ہے۔