ہائی کورٹ ایڈوکیٹ عثمان پیAPCR کے نئے صدراور ایڈوکیٹ محمد نیاز پھر ایک بار سکریٹری کے عہدہ پر منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2019, 6:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 15اگست (ایس او نیوز) اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) کرناٹک شاخ  کے لئے جمعرات کو نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں ہائی کورٹ کے سنئیر ایڈوکیٹ عثمان پی متفقہ طور پر صدر کے عہدے پر منتخب ہوگئے جبکہ ہائی کورٹ کے ہی سنئیر ایڈوکیٹ محمدنیاز پھر ایک بار سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہوئے۔ریاستی کو۔آرڈی نیٹر کے طور پرپھر ایک بار معروف آر ٹی آئی کارکن اور اے پی سی آر کے سرگرم رکن جناب شیخ محمد شفیع صاحب  منتخب کرلئے گئے۔ اسی طرح ہائی کورٹ کے سنئیر ایڈوکیٹ عبدالسلام این کے خزانچی کے طورپر منتخب ہوئے۔ جبکہ جناب عنایت اللہ گوائی کو پھر ایک مرتبہ میڈیا کی ذمہ داری سونپی گئی ۔

جماعت اسلامی  ہند کرناٹک شاخ کے معاون امیر حلقہ مولانا محمد یوسف کنّی کی صدارت میں اور عادل پاشاہ کی تلاوت کلام پاک سے اے پی سی آر بنگلور دفتر میں میٹنگ کا آغاز ہوا۔ ایڈوکیٹ محمد نیاز نے میٹنگ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے APCR کے تمام نئے انتظامیہ ممبران کا استقبال کیا۔مولانا محمد یوسف کنّی جو APCR کے نگراں کار بھی ہیں نے کرناٹک میں اے پی سی آر کی طرف سے پیش کی جارہی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے نئے منتخب ہونے والے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اور اے پی سی آر کو بے زبان لوگوں کی زبان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سن2008  سے اے پی سی آر ریاست کرناٹک میں متحرک ہوکر کام کررہا ہے اور اُن لوگوں کو حقوق  دلانے کی کوشش کررہا ہے جن کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ریاست کرناٹک کے 28 اضلاع میں اے پی سی آر کے قریب 400 کارکن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔



اے پی سی آر کے نو منتخب اراکین نے اس موقع پر اپنا اپنا تعارف پیش کیا اور اے پی سی آر کے ذریعے حقوق انسانی کے لئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ نومنتخب صدر ایڈوکیٹ عثمان پی صاحب کے تعلق سے بتایا گیا کہ موصوف گذشتہ 33 سالوں سے بنگلور میں  وکالت کے پیشہ سے منسلک ہیں۔

ریاستی اے پی سی آر کے انتظامیہ اراکین میسور سے تشریف فرما ایڈوکیٹ ناگے گوڈا، ٹمکو ر سے تشریف فرما تاج الدین،  بنگلور سے محمد فضل بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔