ماں گنگا اور گندی نالی کاموازنہ نہیں کیا جا سکتا،سوامی وویکانند سے وزیر اعظم کے موازنہ پرکانگریس لیڈرکاحملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2019, 9:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24 جون (ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا) پیر کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث شروع ہوئی۔مرکزی حکومت کی جانب سے پرتاپ سارنگی نے بحث کی شروعات کی اور پھر کانگریس کی جانب سے لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے جواب دیا۔اس دوران وہ مودی حکومت پر جم کر برسے۔ادھیر رنجن نے کہا کہ مودی حکومت کوئلہ اور 2 جی گھوٹالے میں آج تک کسی کو پکڑ کر نہیں رکھ پائی، جبکہ حکومت کو 6 سال ہو گئے ہیں۔کانگریس لیڈر چودھری نے کہا کہ آج تک کیوں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی باہر ہیں، کیوں نہیں انہیں جیل میں نہیں ڈال دیتے، ہم تو چاہتے ہیں کہ ملک کا قانون مضبوط ہو اور قصورواروں پر سخت کارروائی ہو۔شکریہ تجویز پر کانگریس کی طرف سے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ صدر کی تقریر کا مواد حکمراں جماعت کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں صدر کا خطاب حکومت کی پالیسیوں کی جھلک ہوتی ہے اور مجھے آج اس پر اپنے خیالات رکھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صرف آپ نہیں ہم سب کے ہیں۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ سوامی وویکانند سے وزیر اعظم کاموازنہ غلط ہے کیونکہ صرف نام نریندر ہونے سے مماثلت نہیں کی جا سکتی۔چودھری نے کہا کہ ماں گنگا اور گندی نالی کاموازنہ نہیں کیا جا سکتا۔اس پر ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ویویکانند نے امن اور عالمی اتحاد کا پیغام دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چودھری نے کہا کہ پی ایم مودی بڑے سیلس مین ہیں اور 2014 میں ہم اپنا پروڈکٹ فروخت میں ناکام رہے اور بی جے پی اپنا اچھا ہو یا برا پروڈکٹ  فروخت کرنے میں کامیاب رہی۔غور طلب ہے کہ صدر کے خطاب پر دو دنوں تک بحث چلے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام کو لوک سبھا میں شکریہ تجویز پر ایوان سے خطاب کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔