ہوناور میں قائم ہوسکتا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشنس کورٹ 

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 12:14 AM | ساحلی خبریں |

ہوناور 16/نومبر (ایس او نیوز) کاروار میں واقعی ضلع سیشنس کورٹ میں بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ کے لئے ایک اضافی سیشنس کورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور چونکہ ان تین تعلقہ جات کے لئے ہوناورایک مرکزی مقام ہوتا ہے اس لئے امید یہی ہے کہ ایڈیشنل سیشنس کورٹ ہوناور میں ہی قائم ہوگا۔

اگر ہوناور میں ایڈیشنل سیشنس کورٹ قائم ہوتا ہے تو ان تینوں تعلقہ جات کے عوام کے لئے عدالتی ضرورت کے پیش نظر کاروار تک بار بارتقریباً ایک سو سے ڈیڑھ سو کلو میٹر تک لمبا سفر کرنے کی دشواریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ہوناور میں جو عدالت ہے اس کی دو سو برس کی تاریخ ہے اورماضی میں اسے ضلع کورٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اس کے علاوہ سشنس کورٹ کے لئے نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے ضروری زمین بھی اس کورٹ کے احاطے میں موجود ہے۔اس سلسلے میں ریاستی ہائی کورٹ کے انتظامی جج کی جانب سے اس مقام کا معائنہ کرنے کے بعد قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔    

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...