اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی کیا داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:22 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تلنگانہ،19؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد لوک سبھا  سیٹ سے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ و جنرل سکریٹری مجلس جناب سید احمد پاشاہ قادری بھی موجود تھے۔تلنگانہ ریاست کے 17 لوک سبھا حلقوں میں 11 اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے آج اعلامیہ جاری ہوا۔

اس بار لوک سبھا کی 543 سیٹوں کےلئے سات مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوگی،جس میں پہلے مرحلے کےلئے 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس مرحلے میں 20ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 91 سیٹوں کےلئے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 25مارچ ہے جبکہ ان کی جانچ 26مارچ کو ہوگی اور 28مارچ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔اس بار لوک سبھا کی 543سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور سبھی مرحلوں کےووٹوں کی گنتی 23مئی کوہوگی۔

پہلے مرحلے کے تحت آندھرا پردیش کی سبھی 25،اترپردیش کی آٹھ،مہاراشٹر کی سات،آسام اور اتراکھنڈ کی پانچ پانچ،بہار اور اڈیشہ کی چار چار،اروناچل پردیش ،میگھالیہ،مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی دو دو اور چھتیس گڑھ،میزورم ،سکم ،تریپورہ،منی پور،انڈمان نیکوبار جزائراور لداخ کی ایک ایک لوک سبھا سیٹ کےلئے ووٹنگ ہونی ہے ۔ آندھرا پردیش اسمبلی کی سبھی 175،اروناچل پردیش کی سبھی 60،سکم کی سبھی 32اور اڈیشہ کی 147میں سے 28اسمبلی سیٹوں کےلئے پہلے مرحلے میں 11اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ان کے لئے بھی نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے اور دیگر الیکشن  پروگرام بھی پہلے مرحلے کی لوک سبھا سیٹوں کے مطابق ہی ہوں گے۔

انتخابات کا اعلان 10مارچ کوکیا گیا تھا اور فوری طورپر ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 18اپریل کو،تیسرے مرحلے میں 23اپریل کو،چوتھے میں 29اپریل کو،پانچویں میں 6مئی کو ،چھٹے میں 12مئی کو اور ساتویں مرحلے میں 19مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔