اپوزیشن گوتم اڈانی پر بحث چاہتی تھی، بحث سے قبل ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2023, 7:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) گوتم اڈانی خود تو پریشان ہیں ہی ساتھ میں ان کی وجہ سے حکومت بھی تناؤ میں ہے۔ آج ایوان میں بجٹ سفارشات پر بحث ہونی تھی لیکن حزب اختلاف نے اڈانی پر بحث کو لے کر ہنگامہ کر دیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے تمام ممبران پارلیمنٹ نے مختلف مسائل پر بحث کے لیے نوٹس دیئے تھے، لیکن راجیہ سبھا کے چیئرمین نے نوٹس کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس لیے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ انہوں نے ایل آئی سی، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر بحث کرنے کے لیے رول 267 کے تحت وقفہ سوال یعنی زیرو ہار کو ختم کر دیا جائے اور ان اہم موضوعات جن کی وجہ سے کروڑوں ہندوستانیوں کی محنت سے کمائی گئی رقم خطرے میں ہے پر بحث کرائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...