’آدانی گروپ‘نے سنبھالامنگلوروانٹر نیشنل ایئر پورٹ کا انتظام

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،31؍اکتوبر (ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے  ملک کے اہم  اییر پورٹس کو نجی کمپنیوں کے ہاتھوں میں دینے کی اسکیم کے تحت منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا انتظام  31اکتوبر سے ’آدانی گروپ‘ نے سنبھال لیا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ایئر پورٹ کے انتظامات کو سرکاری ہاتھوں سے نجی ہاتھوں میں سونپنے کی کارروائی حالانکہ 30اکتوبر جمعہ کے دن ہی شرو ع ہوئی تھی جو سنیچر کے دن صبح میں ایک خصوصی پوجا کے ساتھ باضابطہ طور پر مکمل کی گئی ۔ کورونا پروٹوکو ل کا لحا ظ کرتے ہوئےآدانی گروپ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ بہت ہی تھوڑی دیر تعداد میں اہم افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ اب سے ایک سال تک ایئر پورٹ کے انتظامات  شعبہ جاتی انداز میں آدانی گروپ اور سرکاری افسران کے ذمہ ہونگے ۔خاص طور پر مالیات، آمد و خرچ  اور سوِل ورک کے شعبہ  جات آدانی کے پاس ہوگا جبکہ طیاروں کا شیڈول ، ایئر ٹریفک اور سیکیوریٹی وغیرہ سے متعلق امور ایئر پورٹ اتھاریٹی آ ف انڈیا کی تحویل میں ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔