اڈانی گروپ کو ہنڈن برگ سے جھٹکا، 20 ہزار کروڑ کا ایف پی او منسوخ، پیسے واپس کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2023, 12:08 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 2؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) اڈانی گروپ نے اپنے 20,000 کروڑ روپے کے ایف پی او یعنی فالو اپ پبلک آفر کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے کمپنی کے بورڈ نے ایف پی او کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوتم اڈانی نے کہا کہ کمپنی نے یہ فیصلہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست ہلچل اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر سرمایہ کاروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایف پی او سے وصول کی گئی رقم سرمایہ کاروں کو واپس کر دیں گے اور اس سے متعلق لین دین بند کر دیں گے۔

 اڈانی گروپ کا یہ غیر معمولی فیصلہ ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ کے درمیان آیا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اس گروپ پر "انتہائی بے باک انداز میں حصص کے غلط استعمال اور اکاؤنٹس میں جعل سازی" کا الزام لگایا ہے۔

اس رپورٹ کے جواب میں اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی ساکھ اور رپورٹ کے وقت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کمپنی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ یہ رپورٹ محض ایک مخصوص کمپنی پر غیر ضروری حملہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان، ہندوستانی اداروں کی آزادی، سالمیت اور معیار پر منظم حملہ ہے۔ اڈانی گروپ نے اس رپورٹ کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی اور ہندوستان کے عزائم پر حملہ قرار دیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں پچھلے پانچ تجارتی سیشنوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے اور کمپنی کو اپنی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 7 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

بدھ کو بی ایس ای پر اڈانی انٹرپرائزز کے حصص 26 فیصد سے زیادہ گر کر 2,180.20 روپے پر بند ہوئے۔ اسی دوران یہ خبر بھی آئی کہ کریڈٹ سوئس نے اڈانی کمپنیوں کے بانڈز کو قبول کرنا بند کر دیا ہے جنہیں مارجن کریڈٹ کے لیے گروی رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اڈانی گروپ کی ایک اور کمپنی اڈانی پورٹس بھی 20 فیصد گر کر 492.15 پر بند ہوئی۔ اسی طرح کمپنی کی ملکیت امبوجا سیمنٹ کے حصص بھی 16.56 فیصد گر کر 334.60 روپے پر بند ہوئے، جبکہ اے سی سی 5.96 فیصد گر کر 1,852 روپے پر بند ہوا۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فالو آن پبلک آفر (FPO) کیا ہے؟ دراصل، ایک کمپنی کے پاس پیسہ اکٹھا کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے۔ وہ کمپنی جو پہلے ہی اسٹاک مارکیٹ میں درج ہے، سرمایہ کاروں کو نئے حصص پیش کرتی ہے۔ یہ حصص مارکیٹ میں موجود حصص سے مختلف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...