بنگلورو، 26؍ جنوری ( ایس او نیوز) کنڑاداکارہ اور بیگ باس کی کنٹسٹنٹ رہیں جے شری رامیا پیر کو یہاں بزرگ اور بحالی مرکز میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مدنیا کنہلی تھانہ علاقے میں ہوا۔ بیگ باس سیز ن 3 کی کنٹسٹنٹ رہیں جے شری نے ’کنڑا گوتلا ‘ اور ’اپو ہلی کھرا‘ میں ادا کاری کی تھی۔ اس سے پہلے پچھلے سال جون ۔ جولائی میں جے شری نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق جے شری نے خودکشی کی ہے۔ حالانکہ واقعہ کی صحیح معلومات حاصل کرنے کے لئے جانچ کی جارہی ہے۔ جے شری کی مبینہ خودکشی کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کیا گیاہے۔
بتایا جا تا ہے کہ خودکشی کرنے سے پہلے اس اداکارہ نے اپنی حالت زار کے متعلق مختلف فلم سازوں سے بھی بات چیت کی تھی۔ تمام نے اسے تسلی دی لیکن یہ تسلی اس کے لئے شاید کافی نہ رہی۔