معروف اداکارہ تبسم کا 78 سال کی عمر میں انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2022, 12:17 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ، 20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) انٹرٹین منٹ کی دنیا سے چونکا دینے والی خبر سامنے آ گئی۔ ماضی کی مشہور اداکارہ تبسم اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ وہ 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں کل یعنی جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔تبسم نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 1947 میں فلم میرا سہاگ سے کیا جس کے بعد وہ کئی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ رہیں، تاہم اب یہ معروف اداکارہ 78 برس کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔تبسم کو کل یعنی جمعہ کی رات دل کے دو دورے آئے۔

انہیں پہلا ہارٹ اٹیک صبح 8 بجکر 40 منٹ پر اور دوسرا صبح 8 بج کر 42 منٹ پر آیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ آج ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ان کے بیٹے ہوشانگ گوول نے کہا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ اسے دفنانے سے پہلے کسی کو ان کی موت کے بارے میں نہ بتایا جائے۔بچپن میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے والی تبسم نہ صرف ایک اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی تھیں بلکہ انہوں نے ٹاک شو کی میزبان کے طور پر بھی اپنی پہچان بنائی تھی۔

دوردرشن پر ملک کے پہلے ٹی وی ٹاک شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کی میزبانی کا سہرا تبسم کو جاتا ہے۔ انہوں نے 1972 سے 1993 تک اس شو کی میزبانی کی، جس کے ذریعے انہیں فلم انڈسٹری کے تجربہ کاروں کے انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔ وہ ایک یوٹیوبر بھی تھیں جس کے ذریعے وہ فلم انڈسٹری اور فلمی اداکاروں کی اَن سنی اورمزاحیہ کہانیاں سناتی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...