انوپم کھیر کی ماں اور بھائی سمیت کنبہ کے 4 افراد کورونا وائرس سے متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:37 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور فلم انڈسٹری بھی اس کی گرفت میں نظر آ رہی ہے۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے بعد اب اداکار انوپم کھیر کے گھر میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔ انوپم کھیر کی ماں دلاری بھی کرونا سے متاثر ہو گئی ہیں۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹ میں لکھا ’’میری ماں دلاری کورونا پازیٹو پائی گئیں ہیں۔ انہیں کورونا کا ہلکا انفیکشن ہے اور انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میرے بھائی، بھابی اور بھتیجی بھی محتاط رہنے کے باوجود کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔‘‘ انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...