محکمہ کو آپریشن کو بدنام کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی: سوم شیکھر

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2022, 12:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14؍نومبر (ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے کو آپریشن ایس ٹی سوم شیکھر نے خبردار کیا کہ محکمہ کو آپریشن کو بدنام کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہاں وی وی پورم کے واسوی ہال میں دھرما درشیٹی سوہاردا کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ کے لوگو کا اجراء کرتے ہوئے سوم شیکھر نے یہ وارننگ دی۔

انہو ں نے بتایا کہ ریاست میں 4ہزار سے زیادہ کو آپریٹیو سوساٹیاں کام کررہی ہیں لیکن چار تا پانچ اداروں کی وجہ سے محکمہ بدنام ہورہا ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ ریاست کے کو آپریٹیو ادارو ں کے طریقہ کار پر ریزرو بینک آف انڈیا کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

ریاست میں کو آپریٹیو ادارے کثیر تعداد میں کام کررہے ہیں اور اسی طرح بند بھی ہورہے ہیں لیکن دھرما درشیٹی ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

اس موقع پر سوسائٹی کے چیف پروموٹر وشوا کاریپا،منوہر چودھری، سچن کمار ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...