کمٹہ: کوارنٹین قوانین کی خلاف ورزی پرمیاں بیوی کے خلاف کارروائی
کمٹہ 2/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے چترگی نامی گاؤں میں کوارنٹین قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شوہر اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پرشوتم نائک کو کورونا مرض لاحق ہوگیاتھا جسے اسپتال میں داخل کرکے علاج کے بعدصحت یاب ہونے پر ہوم کوارنٹین رہنے کی ہدایت کے ساتھ گھر بھیج دیاگیا تھا۔ لیکن پرشوتم اور اس کے گھر والوں نے سرکاری افسران کی ہدایت کی پروا کیے بغیر گھر سے باہر نکلنا شروع کیا۔ جب پرشوتم، اس کی بیوی اور بیٹا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے احاطے میں گھومتے پھرتے نظر آئے تو ان کے خلاف ریوینیو انسپکٹر پرشانت دگمبر کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔