گجرات کے نئے گورنر کے طور پر آچاریہ دیوورت نے حلف اٹھا یا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:57 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) آچاریہ دیوورت نے گجرات کے نئے گورنر کے طور پر پیر کو حلف اٹھایا۔یہاں راج بھون میں منعقد ایک پروگرام میں 60سالہ دیوورت کو گجرات ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اننت ایس دیو نے حلف دلایا۔گجرات کے 20 ویں گورنرکے طور پر دیوورت نے سنسکرت میں حلف لیا۔سابق گورنر او پی کوہلی، وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل،ریاستی اسمبلی کے صدر راجندر تیواری، کابینہ کے کئی وزیر، رکن اسمبلی اور سینئر افسر پروگرام میں موجود تھے۔گجرات کے گورنر کا چارج سنبھالنے سے پہلے دیوورت ہماچل پردیش کے گورنرتھے۔آریہ سماج کے ساتھ منسلک رہے دیوورت نے اس سے پہلے ہریانہ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ہندی میں ماسٹرز(پی جی)دیوورت کو تعلیمی اورانتظامی کاموں میں 30سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔انہیں دنیا بھر میں ہندوستانی ثقافت کی سمت میں کام کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے جاناجاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔