ملک میں ہجومی تشددکا سلسلہ جاری ، مدھیہ پردیش میں مور کا شکار کرنے کے نام پر ایک شخص کا قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2019, 11:11 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک میں عوامی تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ملک کی کسی نہ کسی ریاست سے روزانہ کم از کم ایک شخص کی موت ماب لنچنگ کے نام پر ہورہی ہے اور ریاستی حکومتیں  اسے روکنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔ تازہ واردات  مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع سے  موصول ہوئی ہے جہاں  ایک مور کا شکار کرنے کے نام  پر ایک شخص کو پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔نیمچ میں مور چوری کے الزام میں جمعہ کی رات (19 جولائی) کو ہجوم نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔یہ واقعہ نیمچ ضلع کے مناسا تحصیل کے ککڑایشور تھانہ تحت گاؤں لسوڑیا اتری گاؤں میں پیش آیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ چار لوگ مور چرانے کے لئے آئے تھے جس میں سے تین لوگ  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، البتہ  ایک شخص  کو لوگوں نے پکڑ لیا اور اس کی اتنی  بری طرح پٹائی کی کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کے بعد اس طرح کی بھی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ لوگوں نے ایک شخص کو جان سے مارنے کے بعد   مردہ مور کو اُس کے  پاس رکھ دیا اور  ویڈیوز بناکر اُسے مور چور ثابت کرنے لگے۔ساتھ ہی ایک دڈیو   ایسا بھی بنایا گیا  جس میں اپنی آخری سانس لیتے ہوئے ایک شخص  زمین پر پڑا ہے اور لوگ اس کے ارد گرد مردہ مور ڈال رہے ہیں، مگر  اسے اٹھا کر کوئی بھی ہسپتال نہیں لے جارہا ہے۔

معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  حال ہی میں مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں بکرا چوری کرنے کے الزام میں ہجوم نے تین نوجوانوں کی جم کر پٹائی کی تھی اور ان کی موٹر سائیکل کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے اور اُن کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بجائے  چوری کرنے کے نام پر مار کھاکر زخمی ہونے والے  تینوں نوجوانوں کو ہی گرفتار کرلیا تھا پھر عوامی دباو کے  بعد میں  مارپیٹ کرنے والے پانچ افراد کو پولس نے حراست میں لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...